خواجہ غریب نواز منقبت

بارگاہِ غریب نواز میں فریاد

سلگتے ہوئے موجودہ حالات میں ہر دل کی آواز

ازقلم: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی، بارہ بنکوی، مسقط عمان
0096899633908

ترے در کی ہو خیر شہِ اجمیر
مٹےغم کی اندھیر ، شہِ اجمیر

فریاد سنو مورے نَینَن کی
کہتی ہے لڑی یہ اَنسُوَن کی
چلتی ہے کَٹاری دشمن کی
کردو اُنھیں زیر شہِ اجمیر
ترے در کی ہو خیر، شہِ اجمیر

اے رب کے ولی پیارے خواجہ
بھارت کی زمیں کے مہا راجہ
مشکل میں ہیں اب تیرے شیدا
ہے ظلم گَھنیر شہِ اجمیر
ترے درکی ہو خیر، شہِ اجمیر

روتے زخمی ہنستے قاتِل
حاکم بھی جفا میں ہے شامل
مومن کے دل و جاں ہیں گھائل
لاشوں کے ہیں ڈھیر شہِ اجمیر
ترے در کی ہو خیر، شہِ اجمیر

نفرت کی نظر ، اُلٹی بولی
اِس باغ میں ، زاغ کی ہے ٹولی
بنیاد محبت کی ڈولی
آپس میں ہے بَیر شہِ اجمیر
ترے درکی ہو خیر ، شہِ اجمیر

گِرتی ہوئی آس ، سنبھل جائے
مظلوم کا حال بدل جائے
تم چاہو تو آج ہی ٹَل جائے
دُکھ درد کا پھیر شہِ اجمیر
ترےدرکی ہو خیر، شہِ اجمیر

بے خوف قدم ، جرأت کا جگر
خود دار جبیں ہمت کی نظر
ایسا ہے تری ہستی کا سفر
بیباک و دلیر شہِ اجمیر
ترے در کی ہو خیر ، شہِ اجمیر

مِلَّت کو وقار عطا کیجے
عظمت کی بہار عطا کیجے
نُصرت کا حِصار عطا کیجے
اے دین کے شیر شہِ اجمیر
ترے در کی ہو خیر ، شہِ اجمیر

بیدار ہوں سب اہلِ ایماں
سب مل کر دیں پھر حق کی اذاں
آجائے جہاں میں امن و اماں
ہو جلد سَویر شہِ اجمیر
ترے درکی ہو خیر، شہِ اجمیر

سخیوں کے سخی ، اے غریب نواز
اے چرخِ ولایت کے شہباز
سن لیجے فریدی کی آواز
ہم سب ہوں بَخیر ، شہِ اجمیر
ترے درکی ہو خیر، شہِ اجمیر

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے