منقبت

آہ سیدی طاہر میاں چلے

از : فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

درگاہِ بِلگرام کے روحِ رَواں چلے
افسوس ہمکو چھوڑ کے طاہر میاں چلے

عکسِ جمالِ واحد و طیب تھی جن کی ذات
باغِ شَرَف کے وہ گُل عالی نشاں چلے

بیچین ہیں تمام مُحِبّانِ خانقاہ
ہر آنکھ ڈھونڈھتی ہے کہ حضرت کہاں چلے

یاد آتی ہے وہ رحمت و شفقت بھری نظر
زخمی دلوں کے آہ وہ راحت رساں چلے

بزمِ جہاں اداس ہے ان کی وفات پر
اہلسنن کے لب پہ ہے آہ و فغاں ، چلے

ظلّ کرم سے سب کو وہ کرتے تھے مُشکبار
بن کر سدا وہ اک شجرِ گلفشاں چلے

فکر رضا تھی جن کی اداؤں کا بانکپن
دیتے ہوئے وہ عشقِ نبی ﷺ کی اذاں چلے

مہتابِ زندگی سے عیاں اسوۂ رسول
دائم وہ راہِ سنتِ شاہِ زماں چلے

نسبت تو دیکھو ، ماہِ محرم کی سات کو
چرخِ حسینیت کے وہ مہر عیاں چلے

وہ نرم نرم لہجہ ، وہ گُل ساز گفتگو
روتے ہیں جان و دل کہ وہ شیریں زباں چلے

فضلِ خدا سے انکی لحد ہو چمن نظیر
ان پر ہمیشہ بارشِ ابرِ جناں چلے

گلزار واحدی کی سلامت رہے بہار
جب تک فریدی نبضِ زمین و زماں چلے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے