مضامین و مقالات

وہی چراغ بجھا جس کی لَو قیامت تھی!!!!

شریک غم : خلیفہ حضور طاہرملت
مولانامحمداسرار احمد فیضی واحدی

آج بتاریخ 17 اگست بروز منگل ،میرے مرشد برحق، تاجدار مسند بلگرام پیر طریقت مستجاب الدعوات ، نیر برج سیادت، رہبر راہ شریعت گل گلزارِ واحدیت حضور طاہر ملت حضرت العلام الشاہ
سیدمیرمحمد طاہر میاں صاحب قبلہ مدظلہ العالی والنورانی دنیاء فانی سے دار بقا کی جانب روانہ ہوگئے،
انا لله وانا اليه راجعون

حضور طاہر ملت کی رحلت سے جماعت اہل سنت کا ایسا عظیم خسارہ ہوا ہے جس کا بھر پانا مشکل ہے اور نا قابل تلافی نقصان ہے, حضور طاہر ملت علیہ الرحمہ کی شخصیت ہم سبھوں کے لئے سرمایہ حیات تھی، اصاغر نواز ,منکسر المزاج ,بے لوث,مخلص,پابند شرع عالم شیخ طریقت تھے,حضور طاہر ملت علیہ الرحمہ نے اپنی پوری حیات کے شب و روز مسلک اعلی حضرت اور دین مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی ترویج و اشاعت کے لئے وقف کر رکھی تھی،
کئی دن سے پلان بنا رہا تھا کہ بلگرام شریف جاؤں، اور حضورطاہرملت علیہ الرحمہ کی زیارت کروں مگر مصروفیات کی بنا پر جا نہیں پایا، بہت ہی افسردہ ہوں، جیسے ہی یہ افسوسناک خبر ملی،پیروں تلے زمین کھسک گئی،
میں اس غم کے موقع پرحضور طاہر ملت علیہ الرحمہ کے صاحبزادگان شہزادہ حضور طاہرملت پیر طریقت حضرت علامہ مولاناسیدسہیل میاں صاحب قبلہ سجادہ نشین خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف اور شہزادہ حضور طاہرملت حضرت علامہ
مولانا رضوان میاں صاحب قبلہ شہزادہ حضور طاہرملت حضرت علامہ مولانا
سعید اختر میاں
دامت برکاتہم العالیہ نیز جملہ اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور دست بہ دعا ہوں کے رب کریم بطفیل حضورﷺ حضور طاہر ملت علیہ الرحمہ کے درجات عالیہ کو بلند فرمائے، اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے نیز اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل اجر جزیل عطا فرمائے

ابر رحمت انکے مرقد پر گہر باری کرے
حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے