ازقلم : محمد شعبان قادری
حضرت امام حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ 15 / رمضان المبارک 3 / ہجری میں پیدا ہوئے۔
حضرت امام حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی پیدائش کے موقع پر اللہ تعالیٰ نے حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کو مبارک باد پیش کیا ۔
امام حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا نام حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے رکھا اور کنیت ابو محمد ہے۔
امام حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے پیدائش کے ساتویں دن آپ کا عقیقہ ہوا اور سر مبارک کے بال مونڈے گئے اور بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کیا گیا ۔
جب حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کا وصال پاک ہوا تو اس وقت حضرت امام حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی عمر مبارک ساڑھے سات سال کی تھی۔
حضرت امام حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی شکل مبارک حضور صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم کے مشابہ تھی۔
حضرت امام حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے نانی کا نام حضرت خدیجۃ الکبریٰ تھا اور نانا کا نام امام الانبیاء حضرت محمد صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم تھا ۔
حضرت امام حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پیدل چل کر 25 حج ادا کئے ۔ جبکہ سواری کے لئے اونٹ موجود تھے۔
حضرت مولاۓ کائنات رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے بعد حضرت امام حسن رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ مسند خلافت پر جلوہ افروز ہوئے۔
حضرت امام حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ صرف 6 ماہ تک امور خلافت کو انجام دئے۔
حضرت امام حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ نے حضرت امیر معاویہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے چند شرطوں کے ساتھ تخت خلافت کو خالی کر دیا یہ واقعہ ربیع الاوّل 41 ہجری میں ہوا۔
حضرت امام حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ 45 سال 6 ماہ چند روز کی عمر میں مدینہ منورہ میں وفات پائی ۔
5 / ربیع الاوّل 49 ہجری میں حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا وصال پاک ہوا ۔
جنت البقیع حضرت فاطمہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہا کے مزار پاک کے پہلوۓ مبارک میں آپ کو دفن کیا گیا ۔
حضرت امام حسن رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سخاوت میں بے مثال تھے بسا اوقات ایک ایک شخص کو ایک ایک لاکھ درہم عطا فرما دیتے تھے۔