ازقلم: محمد جیش خان نوری امجدی مہراجگنج
آپ ہیں محبوب سرور غوث پاک
فاطمہ زہرا کے دلبر غوث پاک
راہ حق سے وہ بہک سکتا نہیں
آپ ہیں جس کے بھی رہبر غوث پاک
وہ کبھی محتاج ہوتا ہی نہیں
آپ کا جو ہے گداگر غوث پاک
ہو کرم مجھ پر کبھی میں دیکھ لوں
آپ کا روئے منور غوث پاک
ہاتھ خالی وہ کبھی لوٹا نہیں
جو بھی آیا آپ کے در غوث پاک
لے کے جانا باغ جنت میں ہمیں
اپنی چادر میں چھپاکر غوث پاک
نام اقدس آپ کا لےکر حضور
ہوگیا ہے دل منور غوث پاک
قم بإذن اللہ سن کر آپ سے
آئی جاں مردے کے اندر غوث پاک
غیر کی چوکھٹ پہ جائے نوری کیوں
آپ کا ہو کر گداگر غوث پاک