مسلم بچیوں کے ارتداد کے سد باب کے پیران عظام و دانشوران مضبوط لائحۂ عمل تیار کریں
موتیہاری
تیغی جامع مسجد مدھوبنی دریا پور مشرقی چمپارن جشن آمد رسول کے مقدس موقع سے جشن عید میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا محفل سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ باغ محمدی کے پرنسپل مولانا ناز محمد قادری نے کہا کہ امام الانبیاء کونین کے لیے رحمت بن کر تشریف لائے کائنات کے سبھی ذرات نے خوشیوں کا اظہار کیا آپ کے اخلاق حسنہ کو رب قدیر نے خلق عظیم بتایا ہے اور سرکار دوعالم کا اسوۂ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہدایت و نجات ہے اور آپ کے اخلاق و کردار کے قالب میں خود کو ڈھالنے کی کوشش کریں تاکہ کونین کی سعادت سے مالامال ہوسکیں اور اس ماہ سعید میں کثرت سے درود و سلام کا نذرانہ پیش کریں, مفتی ارشاد الحق نے کہا کہ مصطفی جان رحمت کی تشریف آوری دنیائے انسانیت کے لیے بہت بڑی نعمت ہے آپ نے اپنے اخلاق حسنہ سے کائنات کے ہزاروں گمراہ افراد کو راہ راست سے لگادیا اور انسانیت کے لیے حق اور حقوق متعین فرمادیے آج بھی آپ کا نقش قدم انسانیت کی فلاح و صلاح کے لیے مشعل ہدایت و نجات ہے جبکہ تیغی جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا مقصود عالم خان رضوی نے کہا کہ یہ ماہ مبارک دنیائے انسانیت کے قابل رشک ہے کیونکہ اس ماہ سعید میں خاتم النبین محبوب رب کائنات کی ولادت و بعثت ہوئی اور رحمت دوجہاں,نور مبین بن کر تشریف لائے آپ کے طریقۂ کار کو اپنانا نہایت ضروری ہے۔
اس موقع سے شاعر اسلام قاری آفتاب عالم چمپارنی,شاداب رضا چمپارنی,قاری مخدوم علی احمد نے نعت پاک پیش کیا جبکہ عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے اریراج سب ڈویژنل صدر مولانا آفتاب عالم شمسی,قاری ریاض الحق کرریا,مولانا سعید اللہ قادری نے خطاب کیا اس موقع سے قیصر خان,محمد شریف انصاری,پرویز خان,عبدالمناف انصاری,مولوی مرتضی انصاری,شاہد اقبال سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔