سیدی سرکار اعلی حضرت عظیم البرکت مجدد دین و ملت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان کی بارگاہ میں منظوم خراج عقیدت پیش کرنے کی ایک ادنی کاوش۔
محمد ازہرالاسلام نعمانی ازہری
عشق ومحبت عشق و محبت اعلی حضرت اعلی حضرت
رشد و ہدایت رشد و ہدایت اعلی حضرت اعلی حضرت
حامی سنت ماحی بدعت اعلی حضرت اعلی حضرت
واقف رمز و سر شریعت اعلی حضرت اعلی حضرت
سر پہ تمھار ے تاج کرامت اعلی حضرت اعلی حضرت
قائد ملت بحر طریقت اعلی حضرت اعلی حضرت
گم گشتہ راہوں کو تم نے علم و عمل کی ضو بخشی
تم ہو امین وحدت امت اعلی حضرت اعلی حضرت
اونچا کیا اسلام کا پرچم کفر و ضلالت بدعت کش
آپ کی صورت آپ کی سیرت اعلی حضرت اعلی حضرت
دین نبی کی حفظ و صیانت کے صدقے میں مولی نے
تجھ کو بخشی ہے یہ امامت اعلی حضرت اعلی حضرت
لکھ کے فتاوی رضویہ اور دے کے خزانہ ایماں کا
اہل سنن کو بخشی عزت اعلی حضرت اعلی حضرت
ملک سخن کے فرماں روا ہیں اہل سنن کے سر کا تاج
کیسے بیاں ہو آپ کی مدحت اعلی حضرت اعلی حضرت
عشق نبی کی بھٹی میں تپ کر تم کندن بن نکلے
جلوہ گہ اعجاز نبوت اعلی حضرت اعلی حضرت
علم و عمل کا صدقہ عطا ہو زنگ دلوں کے ہوں کافور
کر دو خدا را ہم پہ عنایت اعلی حضرت اعلی حضرت
فیض رضا کےجلووں سے خوش نام ہوا عاصی ازہر
ہے یہ یقیناً تیری کرامت اعلی حضرت اعلی حضرت