اولیا و صوفیا

سوانح حیات مرشد اعلیٰ حضرت سید مخدوم شاہ آل رسول قادری مارہروی رحمۃ اللہ علیہ

ازقلم: فاروق احمد برکاتی
ناظم تعلیمات۔دارالعلوم رضویہ
بڑا تلپہ چوک چھپرہ بہار
9693499606

اسمِ گرامی: آلِ رسول
والد کا نام: سید شاہ آل برکات المعروف ستھرے میاں تھا۔ رحمۃ اللّٰه علیہم
تاریخ ومقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1209ھ میں ماہرہ ضلع ایٹہ (یوپی، انڈیا) میں ہوئی۔
تحصیلِ علم: آپ کی تعلیم و تربیت آپ کے والد ماجد سید شاہ آل برکات ستھرے میاں رحمۃ اللہ علیہ کے آغوش شفقت میں ہوئی۔ آپ نے علوم دینیہ کی تحصیل حضرت عین الحق شاہ عبدالمجید بدایونی ، مولانا شاہ سلاست اﷲ کشفی بدایونی، حضرت شاہ نورالحق رزاق فرنگی محلی لکنھوی ،ملا عبدالواسع رحمتہ ﷲ علیہم سے کی۔ مخدوم شیخ العالم عبدالحق رودولوی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے موقع پر مشاہیر علماء و مشائخ کی موجودگی میں دستار بندی ہوئی۔ اسی سال حضرت سید شاہ آل احمد اچھے میاں مارہروی علیہ الرحمہ کے ارشاد پر سراج الہند حضرت مولانا شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی رحمتہ ﷲ علیہ کے درسِ حدیث میں شریک ہوئے۔ صحاحِ ستہ کا دورہ کرنے کے بعد حضرت محدث دہلوی قدس سرہ سے علویہ منامیہ کی اجازت اور احادیث و مصافحات کی اجازتیں پائیں۔
بیعت و خلافت: آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو اپنے بڑے چچا حضرت اچھے میاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے اجازت و خلافت حاصل تھی۔ والد ماجد نے بھی اجازت مرحمت فرمائی تھی مگر مرید اچھے میاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے سلسلہ میں فرماتے تھے ۔
سیرت و خصائص: حضرتِ شاہ آلِ رسول مارِہروی علیہ رحمۃ اللہ الباری تیرھویں صدی ہجری کے اَکابر اولیائے کرام میں سے تھے۔ جہانِ معرفت کے دانائے راز، حضرت خاتم الاکابر کی ذات ِ کریم نادرہ روزگار تھی۔وہبی و کسبی خوبیوں اور صوری و معنوی محاسن کی ایک نرالی ہی جامعیت رکھی تھی۔آپ کی نگاہِ ولایت نےکئی گنہگاروں کو ولایت کے اعلٰی مقام پر فائز کیا۔ حضرت خاتم الاکابر رحمۃ اللہ علیہ اپنی اس قدر جامعیت اور بے پناہ باطنی و ظاہری صلاحیتوں کے باوجود بہت ہی متواضع اور منکسر المزاج تھے حتٰی کہ نماز میں امامت کے بجائے دوسروں کی اقتداء پسند کرتے تھے۔حالات و کمالات کے اخفاء میں سلف کی یادگار اور والدِ ماجد کے سچے جانشین تھے۔
1294ھ مطابق 1877ء میں امام احمد رضا خان محدث بریلوی رحمتہ ﷲ علیہ اپنے والد ماجد مولانا نقی علی خاں علیہ الرحمہ کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوکر شرف بیعت سے مشرف ہوئے۔
ان سے آپ نے "قرأت” ” تصوف” ” اخلاق” ” اسماء الرجال” ” تاریخ ” ” لغت” "ادب” اور حدیث وغیرہ کی اجازت لی اور مجلس بیعت میں ہی خلافت سے سرفراز کر دیئے گئے۔
تاریخِ وصال: 18 ذوالحجۃ الحرام 1296ھ/بمطابق دسمبر 1879ء کو وصال شریف ہوا۔ وقتِ رِحلت لوگوں نے استدعا کی کہ حضور! کچھ وصیت فرما دیجئے۔ بہت اصرار پر فرمایا، مجبور کرتے ہو تو لکھ لو ہمارا وصیت نامہ۔

  • اللہ عزوجل اور اس کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کی اطاعت کرو * بس یہی کافی ہے اور اسی میں دین و دنیا کی فلاح ہے۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کا مزار شریف مارہرہ شریف میں مرجع خلائق ہے۔
    دو جہاں میں خادم میں آل رسول اللہ کر۔
    حضرت آل رسول مقتدا کے واسطے
    آمین!
    ماخذ و مراجع: شاہ برکت اللہ حیات اور علمی خدمات مرشدی پروفیسر سید محمد امین میاں قادری برکاتی مارہروی مدظلہ العالی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے