متفرقات

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا میں عرس رضا کی مناسبت سے خراجِ عقیدت کی محفل کا انعقاد ہوا

مورخہ ۲۵ صفرالمظفر کو بعد نماز عشاء دارالعلوم مخدوم سمنانی میں خلیفہ شیخ الاسلام وخلیفہ اجمل العلماء معمار قوم وملت حضرت علامہ جمال احمد صدیقی اشرفی القادری بانی دارالعلوم مخدوم سمنانی کی سرپرستی اور عالم نبیل فاضل جلیل حضرت علامہ مفتی محمد نسیم رضا فیضی صدرالمدرسین ادارہ ہذا کی صدارت میں عظیم الشان طریقے سے عرس اعلحضرت فاضل بریلوی کی بابرکت محفل منعقد کی گئی جس میں اساتذہ دارالعلوم مخدوم سمنانی میں سے فخرالقراء حضرت قاری ابوالکلام ازہری حضرت مولانا بلال احمد اشرفی ۔ حافظ افروز رضا رضوی ۔ مولانا قاری ساجد رضا اشرفی ۔ مولانا وجہ القمر مصباحی ۔ مولانا شاداب رضا منظری نے شرکت فرمائی ۔
حضرت قاری ابوالکلام ازہری صاحب نے تلاوت قرآن کریم سے محفل کا آغاز فرمایا ۔ بعدہ دارالعلوم کے طلبہ نے نعت ومنقبت اعلحضرت عظیم البرکت پیش کئے ۔ نظامت کے فرائض نقیب اہلسنت حضرت قاری دلشاد احمد فاروقی نے بہت بہترین طریقے سے انجام دیا ۔ حضرت علامہ مفتی محمد نسیم رضا فیضی صاحب نے سوانح مجددین وملت اعلیٰ حضرت پر شاندار خطاب فرمایا ۔ پروگرام معمار قوم وملت حضرت علامہ جمال احمد صدیقی اشرفی قادری کی پر مغز دعاسے اختتام پزیر ہوا ۔
جبکہ عالیجناب فاروق شاہ حشمتی ۔ کمال احمد رضوان احمد محمد زاہد شفیع اللّٰہ چوہدری ذاکر علی چودھری شرف الدین انصاری علی حسن اشرفی محبوب خان اشرفی محبوب احمد وجملہ ٹرسٹیان ونوجوانوں نے بڑے ذوق وشوق سے عرس اعلیٰ حضرت عظیم البرکت رحمۃ اللہ علیہ کو سجانے میں حصہ لے کر اپنے عظیم محسن کی بارگاہ میں خراج عقیدت ومحبت پیش کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے