نتیجہ فکر: فرید عالم اشرفی فریدی
دیپ الفت کا یونہی جلاتے رہو
نعت سرور سدا گنگناتے رہو
محفل مصطفٰی تم سجاتے رہو
بارش نور میں تم نہاتے رہو
باوضو ہو کے کر ذکر صل علی
خوشیاں دل کو ہمیشہ دلاتے رہو
چاہئے گر تمہیں مال میں برکتیں
صدقہ خیرات اس سے لٹاتے رہو
سنت مصطفیٰ پر چلو ہر گھڑی
نار دوزخ سے خود کو بچاتے رہو
رب کے محبوب تشریف لائیں گے آج
جشن میلاد گھر گھر سجاتے رہو
مصطفٰی پر درود و ثنا بھیج کر
رنج و غم قلب سے تم بھگاتے رہو
گر ضیا کی ضرورت تمہیں ہے تو چل
آنکھو میں خاک طیبہ لگاتے رہو
ہر گھڑی پیاری پیاری نبی کی حدیث
اے فریدی سبھی کو سناتے رہو