نتیجۂ فکر: غلام جیلانی حبیبی، بھدوہی
در آقا پہ جانا چاہتا ہوں
وہیں قسمت جگانا چاہتا ہوں
فنا سے قبل طیبہ جا کہ آقا
تری چوکھت پہ رہنا چاہتا ہوں
نبی کے عشق میں رو کر نبی سے
منور قلب کرنا چاہتا ہوں
نبی کی جالیوں کے پاس جاکر
نبی کی نعت پڑھنا چاہتا ہوں
تمنا ہے مرے مولا مری بس
در آقا پہ مرنا چاہتا ہوں
مدینے پاک میں جا کر میں پیارے
میں خود ہستی مٹانا چاہتا ہوں
نبی کی نعت پڑھ پڑھ کر میں پیارے
میں خود دل جگمگانا چاہتا ہوں