نعت رسول

ملے مجھ کو اگر گھر ایک ہی چھوٹا مدینے میں

نتیجہ فکر: فرید عالم اشرفی فریدی

ملے مجھ کو اگر گھر ایک ہی چھوٹا مدینے میں
کھلے گا دل کا غنچہ بالیقیں میرا مدینے میں

جسے اذنِ حضوری مل گئ طیبہ نگر کی وہ
سنانے حال دل اپنا چلا شیدا مدینے میں

مقدر جاگ جاۓگا مرا واپس نہ آؤں گا
فقیرِ قادری کا ہو اگر جانا مدینے میں

نظارہ اپنی انکھوں سے کروں میں آپ کے در کا
بلالیں اپنے در پر اے مرے آقا مدینے میں

دلِ ناداں چلو جب شہر آقا میں زیارت کو
ادب ملحوظ رکھ کر پھر چلا کرنا مدینے میں

زیارت میں کروں دربار آقا خوب برتر سے
بدن سے روح ہو اس دم جداگانہ مدینے میں

درودِ پاک کا نغمہ سجایا ہوں جو ہونٹوں پر
سنانا تو صبا جا کر میرا نغمہ مدینے میں

در و دیوار کو چوموں نہ کیوں میں اپنے ہونٹوں سے
بنا جو دلنشیں ہے گنبدِ خضریٰ مدینے میں

فریدی زندگی بھر ناز کر تو اپنی قسمت پر
ملا ہے نعت پڑھنے کا تجھے یارا مدینے میں

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے