علی گڑھ: ہماری آواز(ضیاء الرحمٰن امجدی)22 دسمبر// درگاہ برچھی بہادر علی گڑھ میں سکریٹری نور محمد صاحب کی جانب سے سید محمد افضل میاں قادری برکاتی کی یاد میں تعزیتی نششت کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوئی بعدہ نعتیں پڑھی گئیں. تعزیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سید سراج اجملی(علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ) صاحب نے کہا کہ حضرت سید محمد افضل قادری نے خدمت خلق سے تمام لوگوں کا دل جیت لیا، انہوں نے اپنے فکروعمل سے ہر خاص وعام کو اپنا گرویدہ بنالیا تھا. انہوں نے پولیس سروس میں عظیم منصب پر فائز ہوکر بڑے ایمان دارانہ اور حق شناس رویہ اپناکر ملکی خدمات انجام دی. مولانا نسیم نے کہا،’حکومت، افسران، ماتحتوں اور عوام میں یکساں مقبول ہونا نہایت مشکل ہے۔ اس قدر خوش اخلاق اور متوازن ہونا‘ یہ ایس ایم افضل قادری کا ہی کمال ہے۔ اور ایسا کیوں نہ ہو؛ ان کی پیدائش معروف خانوادہ برکاتیہ میں ہوئی اور ان کی تربیت پاکیزہ ماحول میں خانقاہ مارہرہ کے سجادہ نشین اور ان کے والد سید مصطفیٰ حیدر حسن ’احسن العلماء‘ نے کی تھی جو اپنے وقت کے ممتاز سماجی، روحانی اور دینی عبقری شخصیت تھے۔مولانا نسیم صاحب نے پروگرام کی رپورٹ لکھواتے ہوئے ضیاء الرحمن امجدی سے کہا کہ دس بجے دن درگاہ برچھی بہادر میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اس کے بعد علماء کرام نے حضرت سید محمد افضل میاں قادری کی زندگی پر روشنی ڈالی، بہت بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی ۔صلاۃ وسلام کے بعد حضرت سید محمد افضل میاں قادری کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی. امجدی، علی گڑھ
متعلقہ مضامین
نعت لکھنے کے لیے بریلوی ہونا پڑتا ہے
ازقلم : میرزا امجد رازی مجھ سے میرے استاذ نے بیان کیا کہ بابا راغب غزل کا بہت بڑا شاعر تھا ، لیکن تھا وہابی ، کسی نے کہا کہ بابا جی آپ نے کبھی نعت کیوں نہیں لکھی ، نعت بھی لکھیے ، بابا راغب کئی دنوں بعد اس شخص سے ملا اور کہا […]
امید ہے کہ مودی 2021 میں جھوٹ نہیں بولیں گے: کانگریس
ہماری آواز دہلینئی دہلی یکم جنوری (پریس ریلیز) کانگریس نے وزیراعظم نریندرمودی پر براہ راست حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال وہ چینی دراندازی جیسے متعدد امور پر ملک سے جھوٹ بولتے رہے ہیں لیکن پارٹی کو توقع ہے کہ 2021 میں مسٹر مودی کسی بھی امورپر جھوٹ نہیں بولیں گے۔ کانگریس نے […]
کسی کو بھی اس کے مذہب کی بنیاد پر پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا:مودی
ہماری آواز دہلینئی دہلی، 22 دسمبر (پریس ریلیز) ملک کے وسائل کا تعلق ہر شہری سے ہےاور سب کو فائدہ پہنچنا چاہئےاور یہ کہ ملک کے وسائل کا تعلق ہر شہری سے ہےاور سب کو فائدہ پہنچنا چاہئے ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نریندرمودی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی صدی تقریبات سے خطاب میں […]