متفرقات

بائیں بازو کی پارٹیاں کسان تحریک کی آڑ میں اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتی ہيں: بی۔جے۔پی۔

نئی دہلی: ہماری آواز/ 23 دسمبر (پریس ریلیز) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے الزام لگایا ہےکہ نئے زراعتی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کی آڑ میں بائیں بازو کی تنظیمیں اپنے ملک دشمن مفادات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان سمبت پاترا نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ‘جمہوریت میں کسانوں کو اپنے مطالبات پر مظاہرے کرنے کا حق ہے، لیکن کچھ ملک دشمن بائیں بازو کی تنظیموں کے اہلکار کسانوں بن کر کسانوں کی تحریک میں شامل ہوچکے ہیں جن سے ملک کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر سمبت پاترا نے 13 دسمبر کو ایک انگریزی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بائیں بازو کی حمایت یافتہ کسان تنظیم نے وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو خط لکھا ہے جس میں کسان لیڈروں سمیت جیلوں اور مبینہ دانشوروں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ان میں جیل میں بند عمر خالد، وارورا راؤ اور پی ایف آئی جیسے کالعدم ماؤنواز تنظیموں کے رہنماؤں کے نام شامل ہیں، جن کا کسان تحریک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ کیرالہ حکومت ان قوانین کو منسوخ کرانا چاہتی ہے کیونکہ بائیں بازو کی پارٹیوں کے کارکن خریدار بن کر کسانوں کے حقوق چھین رہے ہیں۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے