نعت رسول

نعت رسول: ہم کو اے کاش ہو سرکار نظارہ تیرا

نتیجۂ فکر: عبدالقدوس کیفی مصباحی
7860225070

(1) کیا گھٹا پائے کوئی رتبۂ اعلیٰ تیرا
جب بڑھائے تجھے اللہ تعالیٰ تیرا

(2) آئے جب موت تو ہو لب پہ ترانا تیرا
بس یہی کہتا ہے ہر ایک دیوانہ تیرا

(3) کیوں نہ فرمائیں نکیرین کہ سو مثل دلھن
گر وہ پا جائیں فقط ایک اشارہ تیرا

(4) کوئی ہاتھوں پہ مَلے، اور کوئی چہرے پر
جب کبھی پایا صحابہ نے غسالہ تیرا

(5) سارے عشاق ترے اب تو یہی کہتے ہیں
ہم کو اے کاش ہو سرکار نظارہ تیرا

(6) چھٹ گئیں کفر کی یکلخت گھٹائیں ساری
دہر میں چمکا ہے کچھ ایسا ستارہ تیرا

(7) "ورفعنا” کا تمھیں تاج خدا نے بخشا
کیوں نہ پھر اعلیٰ ہو رفعت کا منارا تیرا

(8) تیرا در چھوڑ کے میں اور کہیں کیوں جاؤں
مجھ کو کافی ہے شہا ایک سہارا تیرا

(9) اللہ اللہ وہ تھی کیسی قناعت تیری
جو کی روٹی پہ بھی ہوتا تھا گزارا تیرا

(10) "آج لے اُن کی پناہ آج مدد مانگ اُن سے”
ورنہ محشر میں بڑا ہوگا خسارہ تیرا

(11) تیری قسمت پہ سبھی ناز کریں گے کیفی
جس گھڑی طیبہ میں نکلے گا جنازہ تیرا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے