نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی، حجاز مقدس
غوث و خواجہ کی رضا ہیں حضرت قطب المدار
اور شان اصفیا ہیں حضرت قطب المدار
کیا بتاؤں کیا سے کیا ہیں حضرت قطب المدار
خاص خاصان خدا ہیں حضرت قطب المدار
اہلسنت کی ضیاء ہیں حضرت قطب المدار
سرور دیں کی عطا ہیں حضرت قطب المدار
کیوں کسی کے در پہ جائیں آپ کا در چھوڑ کر
آپ جب بحر سخا ہیں حضرت قطب المدار
کیوں بھلا ہو فکر ہم کو حشر کے میدان کا
جب ہمارے رہنما ہیں حضرت قطب المدار
جو بھی در پر ان کے پہنچا جھولی بھر کے آگیا
اس قدر کرتے عطا ہیں حضرت قطب المدار
کیا ہی قسمت خوب ہے اس سر زمین ہند کی
جس جگہ جلوہ نما ہیں حضرت قطب المدار
ہے یہی نوری کا ایماں اور عقیدہ بھی یہی
خلد جانے کا پتہ ہیں حضرت قطب المدار