میرا روڈ: ہماری آواز (ساجد محمود شیخ) 3 جنوری/ ممبئی سے ملحقہ مضافاتی علاقے میراروڈ میں جماعتِ اسلامی میراروڈ نے سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ اور یوتھ ونگ کے اشتراک سے بلڈ ڈونرز فورم کے قیام کے سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا ۔ اس میٹنگ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ میں اپنے خون کا عطیہ دے چکے نوجوانوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے آغاز میں رکن جماعت ساجد محمود شیخ نے بلڈ ڈونرز فورم کی تشکیل کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بلڈ ڈونرز فورم اس لئے قائم کیا جارہا ہے تاکہ ایسے رضاکار تیار کئے جائیں جو کسی ناگہانی صورتحال میں کہیں پر بھی خون کی ضرورت پڑنے پر اپنے خون کا عطیہ دے سکیں ۔ میٹینگ سے خطاب کرتے ہوئے جماعتِ اسلامی میراروڈ کے سیکریٹری برکت علی صاحب نے کہا کہ کسی انسان کی جان بچانا انسانیت کی سب سے بڑی خدمت ہے ۔ انہوں نے حکومتی ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کی بنیاد پر کہا کہ آج پورے مہاراشٹر میں خون کی کمی ہے ۔ سارے بلڈ بینک خالی پڑے ہیں ۔ حکومت بار بار عوام سے خون کا عطیہ کرنے کی درخواست کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی صورتحال میں بلڈ ڈونرز فورم کی سخت ضرورت محسوس ہورہی ہے ۔ قرآن مجید و احادیث مبارکہ سے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑا ثواب کا کام ہے ،ہمیں نہیں معلوم کہ ہمارا خون کس شخص کو دیا جارہا ہے مگر صرف رضائے الٰہی کی خاطر ہمیں یہ کام کرنا ہے ۔ اس پروگرام میں کثیر تعداد میں نوجوان موجود تھے ۔ میٹینگ میں موجود سبھی لوگوں نے بلڈ ڈونرز فورم کی ممبرشپ کا فارم پُر کیا۔ اس موقع پر ایک وہاٹس آپ گروپ کے ذریعہ ںاہمی تعلق قائم کرنے پر زور دیا گیا۔ اس وہاٹس آپ گروپ میں فی الوقت پچاس لوگ جڑے ہیں ۔مستقبل میں اور زیادہ تعداد میں بلڈ ڈونرز فورم سے لوگوں کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ یوتھ ونگ کے مقامی صدر نے تمام شرکائے میٹینگ کا شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ مضامین
جمعیت علماء گوپامئو کے تحت میٹنگ منعقد
اصلاح معاشرہ کے طریقوں پر علماء نے کیا غور، ہر نصف ماہ میں اصلاحی نشست کے انعقاد کا لیا فیصلہ ہردوئی: 9فروری/ ہماری آواز(یاسر عبدالقیوم قاسمی)جمیعت علماء گوپامئو کے زیراہتمام مدرسہ اصلاح المسلمین میں اراکین وائمہ مساجد کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں نبوی ہدایات، سیرت مقدسہ اور صحابہ کرام کی پاکیزہ زندگیوں […]
ووٹرلسٹ میں روہنگیائی اور بنگلہ دیشی شہریوں کے نام شامل ہونے کے کوئی ثبوت نہیں :چیف الیکشن کمشنر
ہماری آواز/کلکتہ 22جنوری(پریس ریلیز)چیف الیکشن کمشنر سنیل اڑورہ نے آج مغربی بنگال اسمبلی میں پرامن انتخابات کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے گزشتہ تین دنوں میں ریاست میں امن وامان کی صورت حال اور ریاستی انتظامیہ کے اعلیً افسران چیف سیکریٹری، داخلہ سیکریٹری ، ڈائریکٹر جنرل آف پولس ، ایڈیشنل […]
یوم جمہوریہ پر تشدد کے لیے امت شاہ ذمہ دار: کانگریس
ہماری آواز/نئی دہلی، 27 جنوری (پریس ریلیز)کانگریس نے یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کسان تحریک کے دوران ہوئے تشدد کو خفیہ ایجنسی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ امت شاہ اس کے لیے ذمہ دار ہیں اور وزیراعظم نریندر مودی کو انھیں فوراً برخاست کرنا چاہیے۔ کانگریس کے […]