میرا روڈ: ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) 4جنوری// طاہر شاہ (سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ) نے کہا ہمیں 15 جنوری کے کسان مورچہ جو ممبئی میں رانی باغ سے نکل کر کالا گھوڑا تک جائے گا میں میراروڈ سے زیادہ سے زیادہ افراد کو شریک کروانا ہے کسان سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ ان کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے ۔ کسان سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ اگر یہ احتجاج ناکام ہوتا ہے تو وطنِ عزیز میں پھر کوئی احتجاج کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ ڈاکٹر عظیم الدین صاحب ( ہم بھارتیہ ) نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کسان تحریک صرف کسانوں کے لئے نہیں ہے۔متنازعہ زرعی قوانین کی مار ہم سب پر پڑے گی۔ سبھی متاثر ہوں گے ستر اور اسی سال کے بوڑھے کسان سردی میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔ہم کسانوں کو سلام کرتے ہیں ۔ہر ہندوستانی کو کسانوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی چاہیے۔مولانا زکریا ( صدر جمعیتہ العلماء ارشد مدنی گروپ میراروڈ) نے کہا کہ ہمیں اس مورچے کے تعلق سے بیداری پیدا کرنے کے لئے روزانہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ سوشل ورکر ونود کمار نے کہا کہ جو فاشسٹ ہیں وہ ڈرتے ہیں ۔ آج سرکار جھوٹ پھیلا رہی ہے ۔ عدم تشدّد میں بڑی طاقت ہوتی ہے ۔ ہمیں یہ لڑائی عدم تشدّد کے سہارے لڑنی ہوگی۔ ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ نے کہا کہ این آر سی کے خلاف مظاہروں کو مذہبی رنگ دے کر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی مگر کسان آندولن کو مذہبی رنگ نہیں دے پائے ۔میٹینگ میں ہم بھارتیہ میراروڈ،جماعت اسلامی میراروڈ،سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ،بہوجن ونچت اگھاڑی، کے ذمہ داران، حقوقِ انسانی کی کارکن ایڈوکیٹ ثناء دیشمکھ اور دیگر مقامی سماجی کارکنان شریک ہوئے۔ جماعت اسلامی میراروڈ کے امیر مقامی جناب عطاء الحق نے سب شکریہ ادا کیا۔ میٹینگ کی نظامت سدھ بھاؤنا منچ میراروڈ کے سیکریٹری ساجد محمود شیخ نے کی ۔
متعلقہ مضامین
بنگال میں این۔آر۔سی۔ اور این۔پی۔آر۔ نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا: ممتا بنرجی
کلکتہ: ہماری آواز / 11جنوری (پریس ریلیز)وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج ایک بار پھر بنگلہ دیش سے آئی رفیوجی کمیونیٹی متوا سماج کو ہندوستانی شہری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متوا ہندوستانی شہری پہلے سے ہی ہیں اس لئے انہیں شہریت ترمیمی ایکٹ کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ساتھ ہی وزیر اعلیٰ ممتا […]
وسیم رضوی کا جرم ناقابل برداشت: مجلس علماے جھارکھنڈ
وسیم رضوی کی سخت مذمت کرتے ہیں: ضلع ادارۂ شرعیہ رام گڑھ رام گڑھ/جھارکھنڈ: 14 مارچ، ہماری آواز(پریس ریلیز) وسیم رضوی نے قرآن کریم میں تحریف کی مانگ کی ہے، اور اس کے لیے ایک پی آئی ایل سپریم کورٹ میں داخل کی ہے، اس معاملے کو لے کر علماے رام گڑھ نے شدید غم […]
مرادآباد: جامعہ قادریہ مدینۃ العلوم میں تقریب یوم جمہوریہ کا انعقاد
مرادآباد: ہماری آواز(نامہ نگار) 26 جنوریآج بروز منگل مورخہ 26 جنوری کو جامعہ قادریہ مدینتہ العلوم گلڑیا معافی تھانہ ڈلاری مرادآباد یو پی الہند میں بموقع یوم جمہوریت پرچم کشائی کی رسم ٹھیک آٹھ بجےبدست حضرت علامہ مولانا محمد عظمت رضا نعیمی صاحب قبلہ مہتمم جامعہ ہذااداہوئی بعدہ طلباے جامعہ ھذا نے حب الوطنی کے […]



