منقبت

شانِ امام اعظم علیہ الرحمۃ

دلیل المجتہدین ، فخر المحدثین ، حامل بشارتِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ، سید الفقہاء و العلماء ، جامع المحاسن والفضائل ، افتخار ملتِ اسلامیہ ، امام الائمہ ، سراج الأمہ ، کاشف الغُمّہ ، حضرت سیدنا نعمان ابن ثابت ، امام اعظم ابوحنیفہ علیہ الرحمہ کی مدحت

نتیجہ فکر: سلمان رضا فریدی صدیقی مصباحی ، بارہ بنکوی ، مسقط عمان 96899633908±

ہنر میں کامل و اکمل امامِ اعظم ہیں
سبھی ائمہ میں افضل امامِ اعظم ہیں

عَرَب ، عَجَم کے فقیہوں کو ناز ہے اُن پر
عطاے احمدِ مُرسَل امام اعظم ہیں

بڑھی ہے چشمِ تفقہ کی روشنی جس سے
کٹھن سوالوں کے وہ حل امام اعظم

بشارتِ شہ دیں ، وارثِ علوم علی
ضیاے سیدِ کَربَل امام اعظم ہیں

امام شافعی ان کی عطا سے ہیں روشن
تو شیخِ مالک و حنبل ، امام اعظم ہیں

جمالِ علم و ہنر لاجواب ہے ایسا
ہر ایک پہلو سے اجمل امام اعظم ہیں

محدثین کو دانائ ان کی ہے تسلیم
شعورِ فن میں مکمل امام اعظم ہیں

معاملات و مسائل میں صائبُ الاقوال
عظیم قاضی و فیصل امام اعظم ہیں

انھوں نے دی ہمیں ، تحقیق و جستجو کی روش
فروغِ فقہ کی مِشعَل امام اعظم ہیں

نہ لاسکیں گے عدو حشر تک جواب ان کا
دلیلِ حق سے مُدَلّل امام اعظم ہیں

بَتا گیے ہیں وہ سب کچھ ، اصول ہوں کہ فُروع
کہ دیں کی شرحِ مُفصَّل امام اعظم ہیں

مقلدوں کو نہ گمراہ کر سکے گا کوئ
کہ رہنمائ میں ہرپَل امام اعظم ہیں

کسی سے گَھٹ نہ سکیں گی بلندیاں ان کی
اک ارتقاے مسلسل امام اعظم ہیں

فریدی ! اب بھی چمکتا ہے اُن کا مَہرِ علوم
اگرچہ آنکھ سے اوجھل امام اعظم ہیں
====

صائب الاقوال …
درست اور پختہ قول والے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com