حضور غوث اعظم منقبت

منقبت حضرت سیدنا محبوب سبحانی رضی اللہ عنہ

سلطان الاولیاء، غوث الثقلین، محبوب سبحانی، قطب ربانی، پیران پیر دستگیر، حضرت سیدنا غوث الاعظم شیخ سید محی الدین ابو محمد عبد القادر جیلانی حسنی حسینی حنبلی رضی اللہ عنہ

تِرا جلوہ ہے نورِ کبریا محبوب سبحانی
تِرا چہرہ ہے حق کا آئینہ محبوب سبحانی

مِری مشکل کے ہیں مشکل کشا محبوب سبحانی
ہیں بحرِ غم میں میرے آسرا محبوب سبحانی

مِری بیچینیوں کو یوں مٹا محبوب سبحانی
مجھے اپنے ہی جلووں میں گما محبوب سبحانی

مِری بھی سوئی قسمت کو جگا محبوب سبحانی
مجھے بھی دید کا شربت پلا محبوب سبحانی

بیاں مجھ سے ہو کب رتبہ تِرا محبوب سبحانی
تِرے زیرِ قدم ہیں اولیا محبوب سبحانی

ولی ہو، غوث ہو، ابدال ہو یا کہ قلندر ہو
سبھی سے بڑھ کے ہے رتبہ تِرا محبوب سبحانی

مخالف ہے ہوا اور ناؤ ہے منجدھار میں میری
لگاؤ پار اب بیڑا مِرا محبوب سبحانی

گھرا ہوں آجکل میں مفلسی و تنگدستی میں
مجھے اب تنگدستی سے چھڑا محبوب سبحانی

کہا جس وقت میں نے المدد یا شیخ جیلانی
مِرا ہر کام بگڑا بن گیا محبوب سبحانی

تمہارے نام سے ٹلتی ہیں ساری مشکلیں میری
مِرے مشکل کشا حاجت روا محبوب سبحانی

گھرا ہوں ہر طرف سے سخت مشکل اور بلاؤں میں
کرو اب دور میری ہر بلا محبوب سبحانی

مریدی لا تخف فرمان ہے جب آپ کا میراں
دِوانہ کیوں ڈرے پھر آپ کا محبوب سبحانی

فرشتے قبر میں پوچھیں گے کیا پہچان ہے تیری
کہوں گا میں بھی ہوں تیرا گدا محبوب سبحانی

تِرا در چھوڑ کر جائے بھلا شاہد کہاں میراں
اب اس کا کون ہے دوجا بھلا محبوب سبحانی

طلبگارِ زیارت ہے تِرا شاہد رضا میراں
اسے بھی در پہ اپنے لو بلا محبوب سبحانی

ہمیں کیوں فکر ہو شاہد بھلا اب بحرِ ظلمت کی
ہماری ناؤ کے ہیں نا خدا محبوب سبحانی

ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے