ازقلم: شیبا کوثر، آرہ، بہار
ہمیشہ ذکر نبی سے یہ دل بحال رہے
پڑھو درود کہ دھڑکن میں اعتدال رہے
ہماری سانس کی دھڑکن بھی با کمال رہے
کرم قلوب پہ اے ربِِّ ذوالجلال رہے
ہر ایک دور میں بس وہ ہی لازوال رہے
جو لوگ آل محمّد سے اتصا ل رہے
سکو نِ دل کے لئے نسخۂ شفا ہے یہی
کرے جو شکر سدا ہی وہ مالا مال رہے
نہ زندگی میں کوئی رنج و ملال رہے
غمِ حیات بھی خوشیوں کا احتمال رہے
سکون ملتا ہے دل کو اسی وظیفہ سے
خدائے پاک کی خوشنودی کا بس خیال رہے
ُعلاجِ عا رضِ دل کا یہی مجرب ہے کوثر
ہر اک زباں پہ ذکر صل علیٰ کمال رہے