ازقلم: معین الدین قادری
موجودہ حساب کتاب کے دور میں ، ہمیں وہی چیزیں اچھی طرح سمجھ آتی ہیں جسمیں حساب واضح ہو
بچپن سے ہم سب قرآن میں پڑھتے اور بڑوں سے سنتے آئے ہیں کہ لیلة القدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے لیکن اسکے ایک ایک لمحے کو اس طرح استعمال نہیں کرتے جو اس کا حق ہے۔
آئیے زرا اس رات کی قیمت کو اس تصویر سے سمجھتے ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ اس کو سمجھ لینے کے بعد آپ اس سال اس رات کے ایک ایک لمحے کی قیمت سمجھ جائینگے
یہ صرف ایک رات نہیں بلکہ ایسا خزانہ ہے جسکو مل گیا وہ کامیاب ہوگیا
اسکا حساب جو یہاں درج ہے اس سے بھی کچھ زیادہ ہی بنتا ہے
ایک رات = 83 سال
ایک گھنٹہ = 9.8 سال
ایک منٹ = 58 دن
ایک سیکنڈ = 23 گھنٹے
اب یہ سارا حساب اپنے ذھن میں رکھیے اور اس مزدور کی طرح اس رات مزدوری میں جان لگادیجیے کہ جو بالکل مفلس ہو اور ایک رات کے لیے اسکو کسی ایک بادشاہ کے پاس مزدوری کا موقع مل گیا جو اسکو ایک ایک سیکنڈ کے لاکھوں دینے والا ہے۔
تو کیا وہ مفلس مزدور اس رات کی ایک گھڑی بھی ضائع کریگا؟؟ اسکو تو خواہش ہوگی کہ یہ رات کبھی ختم ہی نہ ہو اور وہ محنت کرکے خزانے جمع کرتا رہے
تو کیا ہم اس رات شدید محنت نہیں کرینگے؟؟
یہ رات اسی لیے اللہ تعالیٰ نے ہمیں عطا کی ہے کہ ہم آخرت کے دن کی مفلسی سے بچ جائیں اور اس ایک رات میں محنت کرکے اپنے لیے خزانے جمع کرسکیں
اللہ تعالیٰ کی بندے سے محبت کا اندازہ کیجیے اسکو غفلت میں ضائع نہ کردیں
اس تصویر کو بار بار دیکھیں تاکہ ذھن نشین ہوجائے اور پھر آنے والی مبارک راتوں میں اگر موبائل پر میسج چیک کرنے کا بھی دل چاہے تو یہ حساب یاد کرلیں کہ سیکنڈوں میں لاکھوں کا خسارہ ہے
کوئی ایسا کام نہ کیجیے جسمیں ایک منٹ بھی ضائع ہو
کثرت سے استغفار، ذکر، تلاوۃ، مستقل دعائیں ، عشاء اور فجر باجماعت ادا کیجیے
اس مبارک رات کی برکت کو حاصل کرنے کے لیے ابھی سے دعائیں کیجیے اور مصمم ارادہ کرلیجیے
یاد رکھیے کھانا پینا باتیں موبائل سوشل میڈیا یہ سب بعد میں مل جائیگا ممکن ہے یہ رات دوبارہ نہ ملے۔