آؤ مل کر کریں ہم دعا عید میں
رب مریضوں کو دیدے شفا عید میں
پیارے حسنین کو پیارے حسنین کو
دوش پر ہیں لیے مصطفٰے عید میں
تاجدار مدینہ کا فرمان ہے
ہاتھ کے ساتھ ہی دل ملا عید میں
آئیے اِستفادہ کریں اس سے ہم
رحمتوں کی ہے چھائی گھٹا عید میں
تیس روزوں سے رب کو ہے راضی کیا
دور کیسے نہ ہو گی بلا عید میں
سچّے دل سے گنہگاروں توبہ کرو
بخش دے گا خدا ہر خطا عید میں
ہر طرف ہیں مصیبت کے مارے ہوئے
آئیے سب کو با نٹیں دعا عید میں
سب کے ہونٹوں پہ "زاہد” تبسّم اُگا
رہ نہ جائے کوئی غمزدہ عید میں
ازقلم : محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج,بھدوہی