ہے کانپور میں یہ آئی بہار عید کے دن
خوشی سے چہروں پہ آیا نکھار عید کے دن
کہیں پہ کھیر کہیں پہ سویاں اور برفی
یہ میٹھا کھائینگے ہم بار بار عید کے دن
چلو جو روٹھ گیا ہے اسے منائیں ہم
خدا نے دے دیا یہ اختیار عید کے دن
یہ پورا شہر ہے خوشیوں میں آج ڈوبا ہوا
یہ اتر پر دیش ہے بہت شاندار عید کے دن
دلوں سے نکلی تحسین بس مبارک باد
جدھر دیکھو ادھر یہ پکار عید کے دن
ازقلم: تحسین رضا قادری
مدرس ضیائے مصطفیٰ کانپور
و خطیب امام مسجد نگینہ گنگا گھاٹ اناؤ