خانوادۂ رضا منقبت

منقبت بموقع یومِ رضا

اعلیٰ حضرت ٬ عظیم البرکت ٬ عظیم المرتبت ٬ امامِ اہلِ سنت ٬ مجدّدِ دین و ملت ٬ پروانۂ شمع ِرسالت ٬ عالَمِ شریعت ٬ واقفِ اَسرارِ حقیقت ٬ پیرِ طریقت ٬ رہبرِ شریعت ٬ مخزنِ علم و حکمت ٬ پیکرِ رُشد و ہدایت ٬ عارفِ شریعت و طریقت ٬ غواصِ بحرِحقیقت و معرفت ٬ تاجدارِ ولایت ٬ شیخ الا سلام والمسلمین ٬ حُجۃ اللّٰه فی الارضین ، تاج الفحول الکاملین ٬ ضیاء الملۃ ِوالدِّین ٬ وارثُ الانبیا ء والمرسلین ٬ سراج ُالفقہا و المحدِّثین ٬ زبدۃ العارفین والسالکین ٬ آیتُٗ من آیت اللّٰه ربّ العالمین ٬ معجزۃُٗ من معجزات رحمۃ للعالمین ٬ تاج المحققین ٬ سراج المدققین ٬ حامی السنن ٬ ماحی الفتن ٬ بقیۃ السلف ٬ حجۃ الخلف ۔مجددِ اعظم ٬ میرے آقائے نعمت ٬ پیشوائے اہلِ سنّت ٬ عاشقِ ماہِ نبوت ٬ عالمِ شریعت ٬ رہبر‌ِ طریقت ٬ والیٔ نعمت ٬ حامیٔ سنّت ٬ ماہیٔ بدعت ٫ قاطعِ نجدیت ٬ حسان الہند ٬ امام الکلام کلام الامام ٬ الشاہ امام احمد رضا خان قادری رضوی برکاتی رضی اللّٰه تعالٰی عنہ

ازقلم: محمد شاہد رضا رضوی

پڑھتا ہے سارا عالم خطبہ میرے رضا کا
ہوتا رہے گا یونہی چرچا مرے رضا کا

چل کر بریلی دیکھو جلوہ مرے رضا کا
ہے چاند سا منور روضہ مرے رضا کا

رب نے بڑھایا ایسا رتبہ مرے رضا کا
دنیا میں چار سو ہے شہرا مرے رضا کا

علم و ہنر کمال و جود و سخا میں کوئی
ملتا نہیں کہیں بھی دوجا مرے رضا کا

باطل کو لکھا باطل اور حق کو حق ہی لکھا
سب پر عیاں ہے اب بھی فتویٰ مرے رضا کا

نعرے سے جس کے ڈرتے ہیں آج تک بھی نجدی
تم بھی لگا کے دیکھو نعرا مرے رضا کا

گمراہ وہ کبھی بھی ہرگز نہ ہو سکے گا
مضبوط جس نے دامن تھاما مرے رضا کا

جاری ہے نہر تیرے علم و ہنر کی ہر سو
ہر دم رہے گا جاری دریا مرے رضا کا

دل میں ہمارے ڈالا حبِ رسولِ اکرم
احساں ہے سنیوں پہ ایسا مرے رضا کا

جس کا ہر ایک بچہ ہے دینِ حق کا خادم
کتنا حسیں ہے دیکھو کنبہ مرے رضا کا

گھائل جگر ہے نجدی کا آج تک بھی جس سے
کیا خوب تھا وہ شاہد نیزا مرے رضا کا

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے