انتقال و تعزیت

کیا پتہ تھا کہ ایسی صبح بھی آئے گی

مؤرخہ 22 شوال المکرم 1443ھ مطابق 24 مئی 2022ء بروز منگل کی صبح دنیائے سنیت کے لیے عموما اور مرکزی درسگاہ و خانقاہ دار العلوم اہلسنت فیض الرسول براؤں شریف کے لیے درد و کرب، رنج و الم، آبدیدہ نم، افسوسناک بہت بڑے غم کی تھی۔
کہ جماعت اہل سنت کے شہرہ آفاق عالم و فقیہ، معمار ملت، بااخلاق و با ادب ، خوردہ نواز، علم و فن کے عظیم مینار، مفتی دین و ملت، خطیب الاسلام، فصیح اللسان، فی البدیہ شاعر، بالغ نظر اعلی مدرس، مدبر، مصنف، مفسر، مفکر، مناظر، شکیل و وجیہ خلیفہ حضور تاج الشریعہ و خلیفہ حضورگلزارملت استاذ العلماء حضرت العلام الحاج الشاہ مفتی محمد نظام الدین نوری اور ان کے ہونہار ملنسار بڑے صاحبزادے شہزادہ بلند اقبال حضرت مولانا انوار احمد منے میاں نوراللہ مرقدھما عظیم حادثہ کے شکار ہوکر ہمیشہ کیلئے روپوش ہوگئے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
اب کہاں مفتی موصو ف علیہ الرحمہ کی درس وتدریس ،تقریر و خطابت سے عوام وخواص کو فیضیاب ہونے کا موقعہ ملے گا اب کہاں وہ انجمن سجے گی جس میں مفتی موصوف علیہ الرحمہ کے خطاب نایاب و قادرالکلام شاعری، جوش و جذبہ سے پر مواعظ حسنہ وغیرہ سننے اور وجیہ القمر شکل و صورت کو دیکھنے کو ملے گا’ اور اس شریک حیات اور اولاد و عزیز و اقارب اور تلامذہ پہ کیا گزر رہی ہوگی جن کے سر سے ایک وفا شعار شوہر نامدار، والد بزرگوار، رشتہ نبھانے والی ذات، شفیق استاذ کا سایہ اٹھ گیا ہو، سونا ہوگیا درس و افتاء کا چمن، ٹھہر گیا وہ نورانی قلم جس پہ ارباب علم وفن اہل طریق کو بالعموم فیضی برادران کو بالخصوص ناز تھا، طرح طرح کے افکار و خیالات ذہن میں بار بار آتے رہے
جسم لرزہ بر اندام ہوگیا آنکھیں اشکبار ہوگئیں جب خلیفہ تاج ملت برادر اصغر حضرت مولانا محمد عارف رضا رضوی سلمہ المنان کے ذریعہ یہ جانکاہ دلسوز خبر موصول ہوئی کہ آج ایک سڑک حادثے میں شان فیض الرسول بارگاہ شعیب الاولیاء  کے فیض یافتہ وصال فرماگئے۔ 
حضرت مفتی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ کا وصال عالم سنیت کے لٸے ایک عظیم خسارہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔
اللہ رب العزت جل جلالہ حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کے صدقہ و طفیل حضرت مفتی صاحب اور ان کے صاحبزادے حضرت مولانا انوار احمد صاحب علیہماالرحمہ کو غریق رحمت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرماۓ اور پسماندگان، وابستگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرماۓ۔ آمین بجاہ سید المرسلین ﷺ

گدا اپنے کریم کا
محمد شاکرالقادری فیضی
اودے پور راجستھان
( نزیل آستانہ فلک خانقاہ اسمعیلیہ مسولی شریف)

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے