ازقلم: محمد معاذ قادری
متعلم:جامعہ اشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ
حضرت سید احمد کبیر رفاعی رحمتہ اللہ علیہ ایک عالم باعمل،ماہر فقہی امور، نامور مفسر، ایک جلیل القدر محدث اور بلند پایہ صوفی تھے،اور سیرت و کردار میں آپ سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل نمونہ تھے۔
آپ کی کنیت ابوالعاص، جب کہ لقب محی الدین ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت باسعادت ۱۵/رجب المرجب۵۱۲ھ میں عراق کے قریب “ام عبیدہ”علاقہ کی *حسن * نامی بستی میں پیدا ہوے۔
آپ کا سلسلۂ نسب سیدالشہداء سیدنا امام حسین علیہ السلام کے واسطے سے سیدنا علی المرتضی کرم اللہ وجہہ لکریم تک جا ملتا ہے۔
ابھی آپ سات برس کے تھے کہ ۵۱۹ھ میں والد کا سایہ سر سے اٹھ گیا۔آپ کے والد کا نام “ابوالحسن سلطان علی” تھا۔مزار مبارک بغداد معلیٰ میں ہے۔
تمام اقطاب میں جو سب سے اعلی اور ممتاز قطب ہیں وہ چار ہیں۔
۱۔حضور غوث پاک رضی اللہ عنہ
۲۔سید احمد رفاعی رضی اللہ عنہ
۳۔سید احمد کبیر بدوی رضی اللہ عنہ
۴۔سیدی حضرت ابراہیم دسوقی رضی اللہ عنہ (سید احمد کبیر رفاعی بحیثیت صوفی،ص:۲۰)