ہماری آواز/برسبین، 18 جنوری (پریس ریلیز) ہندوستانی تیزگیندباز محمدسراج برسبین کے گابا میدان میں آسٹریلیا کی دوسری اننگ میں پانچ وکٹ حاصل کرکے ایراپلی پرسنا، بشن سنگھ بیدی، مدن لال اور ظہیرخاں جیسے عظیم گیندبازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں اپنا تیسرا ٹسٹ میچ کھیل رہے سراج نے ٹسٹ کرکٹ کی ایک اننگ میں پہلی بار پانچ وکٹ حاصل کئے ہیں ۔
سراج نے 73 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔
انہوں نے میچ کے چوتھے دن پیر کے روز یہ شاندار ریکارڈ اپنے نام کیا۔
محمد سراج نے کہا یہ سب باپ کی دعا سے ممکن ہوسکا ہے۔معلوم ہونا چاہیے کہ ابھی کچھ دنوں پہلے ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا۔