ذکیؔ طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج، بارہ بنکی یوپی، بھارت
چیف ایڈیٹر: روزنامہ صداے بسمل
ہر غم کو بھول جائیں ہے چھبیس جنوری
آؤ خوشی منائیں ہے چھبیس جنوری
اس دن ہی ہم نے بھارتی قانون پایا تھا
گھر گھر دئے جلائیں ہے چھبیس جنوری
ہندو ہو یا عسائی ہو مسلم ہو یا کہ سکھ
سب کو گلے لگائیں ہے چھبیس جنوری
للہ آج تو نہ کریں نفرتوں کی بات
بس پریم گیت گائیں ہے چھبیس جنوری
سنکلپ لیں کہ رونے نہ پائے گی کوئی آنکھ
سب کو چلو ہنسائیں ہے چھبیس جنوری
دیتا رہا ہے ہم کو ہمیشہ جو گالیاں
اس کو بھی دیں دعائیں ہے چھبیس جنوری
ہر اک شہیدِ ہند کی تصویر پر "ذکی”
شردھا سمن چڑھائیں ہے چھبیس جنوری