ذکیؔ طارق بارہ بنکوی
سعادت گنج، بارہ بنکی یوپی، بھارت
چیف ایڈیٹر: روزنامہ صداے بسمل
جو سورگ سے سندر ہے جو دھرتی پہ گگن ہے
وہ میرا وطن میرا وطن میرا وطن ہے
کڑ کڑ میں ذکی جس کے مدھرتا ہے پھبن ہے
وہ میرا وطن میرا وطن میرا وطن ہے
جو رام کو شنکر کو کنہیا کو تھا پیارا
جو کرشن کی اور رادھا کی آنکھوں کا تھا تارا
جو گاندھی کا گلشن ہے جو نہرو کا چمن ہے
وہ میرا وطن میرا وطن میرا وطن ہے
ہے تاج محل جس کی اک انمول دھروہر
ہے تیز گتی سے جو رواں پرگتی پتھ پر
خوشحالی،وکاس اور جو ترقی کا گگن ہے
وہ میرا وطن میرا وطن میرا وطن ہے
مل جل کے جہاں رہتے ہیں سب ہندو مسلماں
اپدیشک ہیں اِکتا کے جہاں گیتا و قرآں
ہر سمت جہاں عام محبت کا چلن ہے
وہ میرا وطن میرا وطن میرا وطن ہے
شنکھ اور اذانوں کی جہاں بجتی ہے سرگم
ہوتی ہے کتھا اور تلاوت جہاں ہر دم
ڈوبا ہوا اِکتا میں جہاں واتا ورن ہے
وہ میرا وطن میرا وطن میرا وطن ہے
ہیں سیتا وخواجہ کے چرن چنہ جہاں پر
ہے مندر و مسجد سے جہاں سلسلہ گھر گھر
یعنی کہ جہاں گنگا و جمنا کا ملن ہے
وہ میرا وطن میرا وطن میرا وطن ہے
ذکی طارق بارہ بنکوی
سعادتگنج،بارہ بنکی