کان پور: ہماری آواز(نامہ نگار) 27جنوری
شہر کانپور کا دینی مرکزی علمی ادارہ دارالعلوم ضیاے مصطفیٰ فہیم آباد کالونی میں آج مورخہ 27. جنوری 2021 کو قائد اہل سنت ترجمان مسلک اعلیٰ ضیغم اہل سنت حضرت علامہ مولانا ریاض احمد رضوی حشمتی علیہ الرحمتہ والرضوان کی یا د میں جلسہ تعزیت کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت حضرت علامہ قاری سید محمد ابو سعید صاحب قادری برکاتی پرنسپل ادارہ ہذا نے فرمائی۔
ادارہ ہذا کے کہنہ مشق مدرس ادیب ملت مولانا مفتی محمد تحسین رضا قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ قاضی شہر حضرت علامہ ریاض احمد رضوی علیہ الرحمتہ کی زندگی دنیائے اہل سنت کے لیئے محتاج تعارف نہیں خاص کر مسلک اعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت اور تصلب فی الدین کے اعتبار سے حضرت کی زندگی مشہور و معروف رہی ہے حضرت قاضی صاحب نے مسلک اعلیٰ حضرت پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا پوری زندگی مسلک رضا پر سختی سے کار بند رہکر اپنے شاگردوں کو ہمیشہ مسلک اعلیٰ پر قائم رہنے کی تاکید فرماتے رہتے تھے مذہب و مسلک اعلیٰ حضرت پر قائم رہتے ہوئے قوم و ملت اور شہر کانپور کء عوام و خواص کی خدمت کرتے تھے۔
مولانا خیبر عالم نوری نے حضرت قاضی شہر کو اپنے انداز میں عقیدت کا خراج پیش فرمایا۔
شرکاء میں مولانا فضل کریم صاحب ۔ مولانا عبد اللطیف اشرفی ۔ مولانا مظہر حسین نوری مصباحی ۔ مولانا یعقوب رحمانی ۔ مولانا ابو ظفر اشرفی ۔ مولانا تنویر احمد ۔ مولانا خیر الدین احمد مصباحی قادری ۔ مولانا اجمل حسین نوری ۔ حافظ اسرار چشتی ۔حافظ محمد شفیع العالم ۔ کے نام قابل ذکر ہیں
آخر میں حضرت قاضی صاحب کی مغغرت و بلندی درجات کی دعا حضرت سید قاری ابو سعید صاحب نے فرمائی اور کہا کہ اللہ اہل خانہ متوسلین محبین حضرات کو صبر جمیل اجر جزیل سے نوازے آمین بحق سید المرسلین ﷺ ..
اسی طرح رضا اسلامک مشن گنگا گھاٹ ضلع اناؤ میں حضرت علامہ الحاج الشاہ مولانا ریاض احمد رضوی حشمتی قاضی شہر کانپور علیہ الرحمتہ کے حق تعزیتی نششت میں دعائے مغفرت و درجات کی بلندی کی گئی
منجانب رضا اسلامک مشن گنگا گھاٹ اناؤ