حضور غوث اعظم

سید الانبیاء و سردار اولیاء

آقاے دو جہاں محبوب خدا ﷺ اپنی عمر مبارک کے اخیر حصے میں صوم وصال رکھتے تھے ۔ ( صومِ وِصال : یعنی سحر و افطار کے بغیر مسلسل روزے رکھنا ) ، یہ دیکھ کر صحابۂ کرام رضی اللہ تعالی عنہم نے بھی اس طرح سے روزہ رکھنا شروع کر دیا ، تو سرکار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے ارشاد فرمایا

«أَيُّكُمْ مِثْلِيْ ، إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَ يَسْقِينِ» ( بخاري شريف )
ترجمہ : تم میں کون ہے میری طرح ؟ میرا تو حال یہ ہے کہ میں رات گزارتا ہوں اور میرا رب مجھے کھلاتا پلاتا ہے ۔

اب سرکار غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان سنیں ،
قصیدہ غوثیہ شریف میں سرکار غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان ہے ۔

فَمَنْ فِيْ أَوْلِيَاءِ اللّٰهِ مِثْلِيْ
وَمَنْ فِي الْعِلْمِ وَالتَّصْرِيْفِ حَالِيْ

ترجمہ : اللہ کے ولیوں میں کون ہے وہ جو میری طرح ہو ؟ کون ہے وہ جو علم و تصرف میں میرے برابر اور میرے ٹکر کا ہو
سبحان اللّٰہ ، سبحان اللّٰہ

اور سرکار غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کھانے پینے کا حال یہ ہے کہ رب فرماتا ہے :
«یا عبد القادر بحقی علیك كُلْ ، و بحقي عليك اشرب» ( بهجة الأسرار )
یعنی اے عبد القادر! تجھے میرے اس حق کی قسم جو تجھ پر ہے! تو کھا لے ، تجھے میرے اس حق کی قسم جو تجھ پر ہے! تو پی لے

سچ کہا گیا ہے :

غوث اعظم درمیانِ اولیاء
چوں محمد درمیانِ انبیاء

یعنی اولیاء کرام کے درمیان غوث اعظم کا وہی مرتبہ ہے جو مرتبہ انبیاء کرام علیہم السلام کے درمیان حضور ﷺ کا ہے۔

جل جلالہ ، علی نبینا و علیہم الصلوٰۃ و السلام ، رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین

ازقلم: محمد شہاب الدین علیمی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے