حضور غوث اعظم

حیات غوث اعظم (سوالات و جوابات)

سوال 1 : سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا نام بتائں؟
جواب: سرکارغوث اعظم رضی اللہ عنہ کا نام حضرت عبد القادرجیلانی رضی اللہ عنہ ہے۔

سوال 2: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی ولادت کب اور کہاں ہوئی؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی ولادت 1 رمضان 470 ہجری شہر جیلان(جو ایران کا ایک شہر ہے) میں ہوئ۔

سوال 3: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی کتنی بیویاں تھیں؟
جواب: سرکارغوث اعظم رضی اللہ عنہ کی چاربیویاں تھیں۔ (عوارف المعارف صفحہ101)

سوال 4: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے کتنے سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز ادا کی؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے فجر کی نماز ادا کی۔ (بہجۃ الاسرار ص۔444)

سوال 5: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے کتنے سال تک رات بھر میں پورا قرآن شریف ختم کیا؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے پندرہ سال تک رات بھرمیں پورا قرآن شریف ختم کیا۔ (بہجۃ الاسرار ص۔118)

سوال 6: سرکار مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی مرتبہ سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے منہ میں اپنا لعاب دہن ڈالا؟
جواب: سرکار مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے سات مرتبہ سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے منہ میں اپنا لعاب دہن ڈالا۔ (بہجۃ الاسرار ص58)

سوال 7: سرکارغوث اعظم رضی اللہ عنہ نے کتنے سال تک مخلوق کووعظ ونصیحت کی؟
جواب: سرکارغوث اعظم رضی اللہ عنہ نے چالیس سال تک مخلوق کووعظ ونصیحت کی۔ (بہجۃ الاسرار ص184)

سوال 8: جب سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ جیلان سے بغداد شریف علم حاصل کرنے جا رہے تھے تو آپ کی والدہ محترمہ نے آپ کو کس چیز کی وصیت کی تھی؟
جواب: جب سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ جیلان سے بغداد شریف علم حاصل کرنے جا رہے تھے تو آپ کی والدہ محترمہ نے آپ کو ہمیشہ سچ بولنے کی وصیت کی تھی۔ (سوانح غوث اعظم ص۔10)

سوال 9: چار مشہور اقطاب کے نام بتائں؟
جواب: چار مشہور اقطاب یہ ہیں سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ اور سیدنا احمد کبیر رفاعی رضی اللہ عنہ اور سیدنا احمد بدوی رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابراہیم الدسوقی رضی اللہ عنہ۔۔ (سوانح غوث اعظم ص۔3)

سوال 10: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی کتنی اولاد ہوئی اور ان میں کتنے لڑکے اور کتنی لڑکیاں تھیں؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی کل 49 اولاد ہوئی جن میں 20 لڑکے 29 لڑکیاں تھیں۔ (سوانح غوث اعظم ص۔31)

سوال 11: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا انتقال کہاں اور کس ہجری میں ہوا؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا انتقال بغداد شریف میں پچیس شوال 593 ہجری میں ہوا۔

سوال 12: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا مزار شریف کہاں ہے؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا مزار شریف بغداد شریف میں ہے۔

سوال 13: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے پیر و مرشد کا نام بتائں؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے پیر و مرشد کا نام عارف باللہ شیخ ابو سعید مبارک مخزومی رضی اللہ عنہ ہے ۔(سیرت غوث اعظم ص۔61)

سوال 14: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے پیر و مرشد عارف باللہ شیخ ابو سعید مبارک مخزومی رضی اللہ عنہ کا مزار شریف کہاں ہے؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے پیر و مرشد عارف باللہ شیخ ابو سعید مبارک مخزومی رضی اللہ عنہ کا مزار شریف بغداد شریف میں ہے۔ (سیرت غوث اعظم ص۔63)

سوال 15: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ چاروں مذاہب (حنفی، شافعی، مالکی، حنبلی) میں کس کی پیروی کرتے تھے؟
جواب: سرکارغوث اعظم رضی اللہ عنہ حنبلی مذہب کی پیروی کرتے تھے۔ (سیرت غوث اعظم ص۔62)

سوال 16: جس وقت سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میرا یہ قدم تمام ولیوں کی گردن پراس وقت کس ولی نے کہا تھا کہ”آپ کا قدم میرے سر اور آنکھوں پر”ہے؟
جواب: سلطان الہندعطائے رسول سرکارخواجہ غریب نوازرضی اللہ عنہ نے ۔(حدائق بخشش حصہ دوم ص177)

سوال 17: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے عربی میں تین شعر لکھے ہیں جس میں چالیس کاف ہیں جس کو پڑھنے سے پریشانی ومصیبت دورہوتی ہےاس کا نام بتائں؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے عربی میں تین شعر لکھے ہیں جس میں چالیس کاف ہیں جس کو پڑھنے سے پریشانی و مصیبت دور ہوتی ہے اس کا نام چہل کاف شریف ہے۔

سوال 18: سارے ولیوں کا سردار کس ولی کو کہا جاتا ہے؟
جواب: سارے ولیوں کا سردار سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کو کہا جاتا ہے۔

سوال 19: قادری سلسلہ کس بزرگ کی طرف منسوب ہوتا ہے ؟
جواب: قادری سلسلہ سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہوتا ہے۔

سوال 20 : سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے والد کا نام کیا ہے؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے والد کا نام سید ابو صالح موسی جنگی رحمۃ اللہ ہے۔ (سیرت غوث اعظم رضی اللہ عنہ ص۔19)

سوال 21 : سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام کیا ہے؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی والدہ کا نام ام الخیر فاطمہ ہے۔

سوال 22 : سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے نانا کا نام کیا ہے؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے نانا کا نام حضرت عبد اللہ صومعی رضی اللہ عنہ ہے۔

سوال 23: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کس خاندان(گھرانے) سے تھے؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ سید خاندان (گھرانے) سے تھے۔

سوال 24: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کو حسنی حسینی سید کیوں کہا جاتا ہے؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کو حسنی حسینی سید اس لئے کہا جاتا ہے کیوں کہ والد کی طرف سے آپ کا نسب امام حسن رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے اور والدہ کی طرف سے امام حسین رضی اللہ عنہ تک پہنچتا ہے۔

سوال 25: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے پاس انسانوں کے علاوہ تعلیم و تربیت حاصل کرنے کیلئے کون آیا کرتے تھے؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے پاس انسانوں کے علاوہ تعلیم و تربیت حاصل کرنے کیلئے جنات اور رجال الغیب آیا کرتے تھے۔

سوال 26: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کتنے سال کی عمر میں بغداد شریف علم حاصل کرنے کیلئے تشریف لے گئے؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ اٹھارہ سال کی عمر میں علم حاصل کرنے کیلئے بغداد شریف تشریف لے گئے.

سوال 27 : سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو مشہور ہے کہ آپ جب پیدہ ہوئے تو رمضان شریف میں دودھ نہیں پیتے تھے کیا یہ صحیح ہے؟*
جواب: ہاں جو سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے بارے میں مشہور ہے کہ آپ جب پیدہ ہوئے تو دودھ نہیں پیتے تھے صحیح ہے (قلائد الجواہر فی مناقب عبدالقادر رضی اللہ عنہ ص۔27)

سوال 28: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کو حضرت خضر علیہ السلام نے کتنے سال تک روکے رکھا اور بغداد داخل نہیں ہونے دیا؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کو حضرت خضر علیہ السلام نے سات سال تک روکے رکھا بغداد داخل نہیں ہونے نہیں دیا۔ (قلائد الجواہر فی مناقب عبدالقادر رضی اللہ عنہ ص۔24)

سوال 29: سرکارغوث اعظم رضی اللہ عنہ عراق کےجنگلوں میں کتنےسال تک پھرتےرہے؟
جواب: سرکارغوث اعظم رضی اللہ عنہ 25 سال تک عراق کےجنگلوں میں پھرتے رہے (قلائد الجواہر فی مناقب عبدالقادر رضی اللہ عنہ ص۔25)

سوال 30: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے بارے میں جو یہ کہا جاتا ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میرا مرید بغیر توبہ کئے نہیں مرے گا کیا یہ قول صحیح ہے؟
جواب: ہاں سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے قیامت تک ہونے والے مریدوں کے بارے میں ضمانت لے لی ہے کہ انکا مرید بغیر توبہ کئے نہیں مرے گا  (قلائد الجواہر ص۔61)

سوال 31: کیا سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے مرید کے بارے میں کہا کہ” میں شفاعت کراؤں گا”اگر ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلیں؟
جواب: ہاں سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ "میں اپنے مرید کی شفاعت کراؤں گا” اگرمرید انکےبتائےہوئےراستے پرچلے۔ (قلائد الجواہر ص۔61 )

سوال 32: کیا سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے یہ فرمایا کہ ” اگر مشرق میں میرے مرید کا ستر کھل جائے اور میں مغرب میں ہوں گا اگر وہ مجھے پکارے تومیں وہیں سے اسکی ستر پوشی کروں گا؟
جواب: ہاں سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ” اگر مشرق میں میرے مرید کا ستر کھل جائے اور میں مغرب میں ہوں گا اگر وہ مجھے پکارے تومیں وہیں سے اسکی ستر پوشی کروںگا (قلائد الجواہر فی مناقب عبدالقادر رضی اللہ عنہ ص۔61)

سوال 33: کیا سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ امام احمد بن حنبل رضی اللہ عنہ کے مزار شریف پرتشریف لے گئے تو آپ اپنی قبر سے نکل کر باہر تشریف لائے اور فرمایا اے عبدالقادر جیلانی میں علم شریعت و علم حقیقت و علم حال میں تمہارا محتاج ہوں یہ روایت صحیح ہے؟
جواب: ہاں سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ جب حضرت امام احمد بن حنبل رضی اللہ عنہ کے مزار شریف پر تشریف لے گئے تو آپ باہر تشریف لائے اور فرمایا اے عبدالقادر جیلانی میں علم شریعت وعلم حقیقت وعلم حال میں تمہارا محتاج ہوں۔ (قلائد الجواہر ص۔132)

سوال 34: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کتنے علوم میں تقریر فرمایا کرتے تھے؟
جواب: سرکارغوث اعظم رضی اللہ عنہ تیرہ علوم میں تقریرفرمایا کرتے تھے۔(قلائد الجواہر فی مناقب عبدالقادر رضی اللہ عنہ ص۔131)

سوال 35:،کیا سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ آپ نے مرغی کی ہڈیاں جمع کرکے زندہ کر دیا صحیح ہے؟
جواب: ہاں سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے مرغی کی ہڈیاں جمع کرکے زندہ کر دیا یہ روایت بالکل صحیح ہے۔ (قلائد الجواہر فی مناقب عبدالقادر رضی اللہ عنہ ص۔131)

سوال 36: کیا سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے بارے میں مشہور ہے کہ آپ جس کی ولایت چاہتے چھین لیا کرتے تھےاگرکوئی آپ کی بےادبی کرتا یہ روایت صحیح ہے؟
جواب: ہاں سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ جس کی ولایت چاہتے چھین لیا کرتے تھے اگر کوئی آپ کی بے ادبی کرتا یہ روایت بالکل صحیح ہے۔ (قلائد الجواہر ص۔112)

سوال 37: جس وقت سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا قدمی ھذہ علی رقبۃ کل ولی اللہ اس وقت روئے زمیں کےکتنے اللہ کے ولیوں نےاپنی اپنی گردنیں جھکائیں؟
جواب: جس وقت سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے فرمایا قدمی ھذہ علی رقبۃ کل ولی اللہ اس وقت روئےزمیں کے 313 ولیوں نےاپنی اپنی گردنیں جھکائیں۔(قلائد الجواہر ص۔86)

سوال 38: گردن جھکانے والوں میں حرمین شریفین کے کتنے ولی تھے؟
جواب: گردن جھکانے والوں میں حرمین شریفین کے 17 ولی تھےَ۔
(قلائد الجواہر ص۔86)

سوال 39: گردن جھکانے والوں میں عراق کے کتنے ولی تھے؟
جواب: گردن جھکانے والوں میں عراق کے ساٹھ ولی تھے۔ (قلائد الجواہر ص۔86)

سوال 40: گردن جھکانے والوں میں عجم کے کتنے ولی تھے؟
جواب: گردن جھکانے والوں میں عجم کے چالیس ولی تھے۔ (قلائد الجواہر ص۔86) حیات غوث

سوال 41: گردن جھکانے والوں میں ملک شام کے کتنے ولی تھے ؟
جواب گردن جھکانے والوں میں ملک شام کے تیس ولی تھے۔ (قلائد الجواہر ص۔86)

سوال 42: گردن جھکانے والوں میں مصر کے کتنے ولی تھے؟
جواب : گردن جھکانے والوں میں مصر کے بیس ولی تھے۔ (قلائد الجواہر ص۔86)

سوال 43: گردن جھکانے والوں میں مغرب کے کتنے ولی تھے؟
جواب: گردن جھکانے والوں میں مغرب کے ستائیس ولی تھے۔ (قلائد الجواہر ص۔86)

سوال 44: گردن جھکانے والوں میں اور کہاں کہاں کے ولی تھے؟
جواب: گردن جھکانے والوں میں گیارہ سد یاجوج ماجوج کے اور سات بیابان سراندیپ کےاور سینتالیس کوہ قاف کے اور چوبیس جزائر بحر محیط کے اور کثیر تعداد ولیوں نے آپ کے فرمان کو تسلیم کیا۔ (قلائد الجواہر فی مناقب عبدالقادر رضی اللہ عنہ ص۔86)

سوال 45: کیا جس وقت آپ نے فرمایا "قدمی ھذہ علی رقبۃ کل ولی اللہ "اس وقت کوئ ایسا بھی ولی تھا جس نے گردن نہ جھکائی ہو؟
جواب: نہیں، جس وقت آپ نے فرمایا” قدمی ھذہ علی رقبۃ کل ولی اللہ” اس وقت کوئ ایسا بھی ولی نہیں تھا جس نےاپنی گردن نہ جھکائ ہو۔ (قلائد الجواہرفی مناقب عبدالقادررضی اللہ عنہ ص۔85)

سوال 46: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ عربی تھے یا عجمی؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ عجمی تھے۔ (قلائد الجواہر فی مناقب عبدالقادر رضی اللہ عنہ ص۔79)

سوال 47: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا ظہور کس صدی میں ہوا؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا ظہور پانچویں صدی میں ہوا۔ (قلائد الجواہر ص۔76)

سوال 48: کیا سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا پسینہ خوشبودار تھا؟
جواب: ہاں، سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کا پسینہ خوشبودار تھا۔ (قلائد الجواہر ص۔72)

سوال 49: کیا سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ مشہور ہے کے آپ کے جسم مبارک پرکبھی مکھی نہیں بیٹھی یہ روایت صحیح ہے؟
جواب: ہاں، سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ مشہور ہے کے آپ کے جسم مبارک پرکبھی مکھی نہیں بیٹھی یہ روایت بالکل صحیح ہے۔ (قلائد الجواہر ص۔70)

سوال 50: سرکارغوث اعظم رضی اللہ عنہ نےکتنےسال تک درس وتدریس اورافتاءکاکام کیا؟
جواب: سرکار غوث اعظم رضی اللہ عنہ نے 33 سال تک درس و تدریس اور افتاء کا کام انجام دیا جس کی ابتداء528ھ تا561ھ ہے۔ (قلائد الجواہر فی مناقب عبدالقادر رضی اللہ عنہ ص۔66)

ازقلم: محمد لقمان بن معین الدین سمناکے شافعی
صدر مدرس مدرسہ عربیہ نورالعلوم راجہ پور مہاراشٹر
📲9422800951

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے