کسی کو دوستی پیاری کسی کو زندگی پیاری
خدا کا شکر ہے ہم کو ہے ناموس نبی پیاری
غلامان محمد ہیں یہی نسبت ہی کافی ہے
ہمیں دونوں جہاں سے ہے نسبت شاہ کی پیاری
دیار مصطفی کی نوکری معراج قسمت ہے
ہمیں نہ مال و زر پیارا نہ کوئی سروری پیاری
ہمیں دنیاوی نغموں سے نہ بہلاؤ جہاں والو
ہمیں بھاتی ہے بس نعتِ رسولِ ہاشمی پیاری
نبی کی عزت و حرمت پہ جو پہرا نہیں دیتا
نہ اس سے دوستی پیاری نہ اس سے دل لگی پیاری
اگر ناموس پر پہرا نہ دے پاؤں جسیم اکرم
تو ایسے جینے سے لاکھوں گنا ہے موت ہی پیاری
از: محمد جسیم اکرم مرکزی