مضامین و مقالات

کامیابی کا راز

ابومعاویہ محمد معین الدین ندوی قاسمی
استاذ:جامعہ نعمانیہ، ویکوٹہ، آندھرا پردیش

اس کارگاہ زیست میں ہر فرد بشر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کامیاب زندگی گزارنے والا بن جائے، وہ جہاں اور جس میدان میں قدم رکھے کامیابی اس کی قدم بوس ہو، تو آئیے ہم یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ کامیابی کا راز کیا ہے؟
ہم ان رازوں کو تلاش کریں تاکہ ہم بھی ان اصول و ضوابط کو اپناکر کامیاب بن سکیں۔
مجموعی طور پر ہمیں تین چیزوں میں کامیابی کا راز مضمر نظر آتا ہے۔
(1) استقلال!
(2) خود اعتمادی!
(3)محنت!
ہم ان تین چیزوں کا مختصراً ذکر کرتے ہیں ۔
پہلی چیز استقلال یعنی مستقل مزاجی ہے، جب ہمیں اس بات کا یقین ہوجائے کہ ہم جس راہ پر چل رہے ہیں وہ سیدھا اور درست ہے اور منزل مقصود تک پہنچنے میں اس کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں ہے تو ایسی صورت میں ہم نہایت پامردی اور مستقل مزاجی کے ساتھ آگے بڑھتے چلے جائیں پیچھے پلٹ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اپنے سنہرے مستقبل پر نظر رکھیں خواہ درمیان راہ کتنے ہی جاں گسل مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑے گھبرانے اور ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ حقیقت میں حالات و مصائب ہی انسان کو کندن بنانے والی چیز ہے۔

مصائب میں الجھ کر مسکرانا میری فطرت ہے
مجھے ناکامیوں پر اشک برسانا نہیں آتا

(adsbygoogle = window.adsbygoogle || []).push({});

ہم اپنے مقصد پر جمے رہیں، اپنے عزائم پر پہاڑ کی طرح قائم رہیں اور دن رات اس کو حاصل کرنے کی کوشش اور تگ و دو میں لگے رہیں۔
دوسری چیز خود اعتمادی ہے، یہ کسی بھی کامیابی کے حصول کے لئے بنیادی چیز ہے جس کو اپنی ذات پر اعتماد ہوجائے وہ ہر میدان سر کرلیتا ہے جو خود اعتمادی کے دولت سے آراستہ ہوتا ہے وہ کبھی دوسروں پر تکیہ نہیں کرتا بلکہ اپنے ہی پیروں پر کھڑا ہونا چاہتا ہے اور ایک نہ ایک دن کھڑا ہو ہی جاتا ہے، سقراط کا قول ہے:
جس آدمی کے دل میں یہ خواہش ہو کہ وہ دنیا میں ہلچل ڈال دے اس کو سب سے پہلے اپنی ذات پر پورا بھروسہ ہونا چاہیے
تیسری چیز محنت، یہ کامیابی کی شاہ کلید ہے محنت کے معنی دکھ یا تکلیف اٹھانا اور مشکلات کا برداشت کرنا ہے، محنت سے انسان ہر وہ در کھول لیتا ہے جس کو وہ چاہتا ہے کسی کی محنت کبھی ضائع نہیں ہوتی، محنت کا شجر ایک نہ ایک دن بارآور ضرور ہوتا ہے، دنیا میں جو بھی کامیاب ہے اس کی کامیابی کے پیچھے یہی محنت کار فرما ہوتی ہے،کسی نے سچ کہا ہے:
یہ برکت ہے دنیا میں محنت کی ساری
جہاں دیکھئے فیض اسی کا ہے جاری
خلاصہ یہ ہے کہ جو بھی کامیابی کے خواہاں ہے ان کو ان تین چیزوں کو اپنانا چاہئے وہ ضرور کامیابی کی منزل پر پہنچے گا۔ ان شاءاللہ

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے