نعت رسول

نعت رسول: عمل میں برتو سنّت زندگی بھر

نتیجۂ فکر: محمد زاہد رضا بنارسی
دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج، بھدوہی، یوپی انڈیا

اٹھانا ہے جو برکت زندگی بھر
عمل میں برتو سنّت زندگی بھر

بہ عشقِ جانِ رحمت زندگی بھر
کروں گا دیں کی خدمت زندگی بھر

مکرّر در مکرّر طیبہ تیری
رہے گی دل میں حسرت زندگی بھر

رکھے گی سینے میں قرآنِ اقدس
میرے آقا کی امت زندگی بھر

درود پاک کو رکھیے عمل میں
رہے گی ملتی راحت زندگی بھر

یہی پیغامِ شاہ کربلا ہے
کروسچ کی حمایت زندگی بھر

بسالو سینے میں آلِ نبی کو
رہے گی ساتھ رحمت زندگی بھر

اے "زاہد” تو غلامِ مصطفٰے ہے
کرے گی رشک قسمت زندگی بھر

ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین و خبریں

جواب دیں

Back to top button