مراسلہ

کلمات تعزیت: حضرت سید ہادی میاں چشتی

از: پیر طریقت حضور اشرف ملت حضرت سید شاہ محمد اشرف اشرفی جیلانی کچھوچھوی، دامت برکاتہم العالیہ
بانی وقومی صدر: آل انڈیاعلماومشائخ بورڈوچیر مین ورلڈ صوفی فورم جوہری فارم، جامعہ نگر، اوکھلا، نئی دہلی

آہ حضرت سید ہادی میاں چشتی برادر حضرت سید مہدی میاں چشتی اجمیرمعلی کاوصال پر ملال
مرکزعقیدت ومودت اجمیر معلی کی اہم شخصیت حضرت سید ہادی میاں علیہ الرحمہ وکیل وخادم درگاہ سرکار غریب نوازرضی اللہ عنہ قضائے الہی سے ابھی ابھی وصال فرماگئے.
انا للہ واناالیہ راجعون
آل انڈیاعلما ومشایخ بورڈ اور ورلڈ صوفی فورم مصیبت کی اس گھڑی میں فرزند غریب نواز کےاہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہے، اور دعا گو ہے کہ مولی تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے آمین
میں بہ حیثیت بورڈ کے صدر کے ذاتی طور پر انتہائی درجہ غمزدہ ہوں، آپ کاوصال پر ملال بورڈ اور فورم کا بڑا نقصان ہے، جس کی تلافی فوری طور پر بہت مشکل ہے، موصوف بورڈ کے بڑے کرم فرماتھے، بورڈ کی فلاح وترقی کے لیے ہمیشہ بارگاہ غریب نواز میں دعا فرمائی، مولاعزوجل انھیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے، آمین

فقط ترتیب وپیشکش
شریک غم:-
(مولانا) مقبول احمد سالک مصباحی،
بانی ومہتمم:جامعہ خواجہ قطب الدین بختیار کاکی،۲۱۰۔بی،بلاک،گلی نمبر۔۸،مدنپور کھادرایکس ٹینشن،نیر سموسہ چوک، سریتا وہار،نئی دہلی۔۶۷۰۰۱۱

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے