علما و مشائخ

حضرت شیخ العالم دام ظلہ علینا

ازقلم: محمد حسن رضا خیری
تنظیم ادارۃ الخیرات خانقاہ خیریہ کمالپور شریف ضلع مرزا پور یو۔پی۔

اس خاک دان عالم میں اللہ وحدہ لاشریک کے نافذ کردہ نظام اور آقاۓ کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنتوں کی محافظت و طریقت کے اعلی منازل سے آشنائی اور مسافران شریعت و طریقت کی تکمیل میں ہر دورپر فتن میں اللہ والوں کی انتھک کاوشوں اور لا زوال اخدامات کو بھلانا اللہ رب العزت کی عظیم ترین نعمت عظمی کے منکر ہونے کے مترادف ہے خواہ وہ دور یزیدیت ہو یا فتنئہ اکبریت ،زمانئہ نجدیت ہو یا عصر رواں کے پر فتن احوال ہر گام ومنزل پر اللہ کے با کمال و با فیض اولیاۓ عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین ان فتنوں کو در کرتے ہوۓ نظر آتے ہیں اور اہل سنت کے عقائد حقا کی تحفظ و بقا و ٹیریریزم جیسے عظیم فتنوں کی سر کوبی صوفیئیزم اورانھیں مقدس ہستیوں کے فیض صحبت اور انکی بارگاہ سے حق آشنائی سے ہی ممکن ہو سکتی ہے اللہ تعالیٰ نے جس مقدس جماعت پرخاص انعام و اکرام فرمایا اسی گلستاں کا ایک گلبن عرفانی عالم اسلام جنھیں صوفیئ کامل آفتاب ولایت عارف باللہ شیخ العالم سیدی و سندی الشاہ احمد رضا خان صاحب قبلہ نقشبندی مجددی دام ظلہ العالی کمالپوری کے نام سے جانتی اور پہچانتی ہے جنھوں نے اپنی پوری زندگی شریعت و طریقت کی تحفظ واشاعت کے لئے وقف فرما دی اور اس رنگ و روغن سے پر بے حس ماحول میں عرفان و حقیقت کے ایسے ایسے عرفانی پھول کہلاۓ جنکی مشکبار فضائیں ایک عالم کو خوشبودار اور جنکا فیض ایک جہان کو مستفیض ومستنیر کر رہا ہے بفضل رب قدیر جنکے آغوش روحانی میں تربیت یافتہ افراد نہایت متحرک و فعال اور اہل باطل کے سامنے کوہ گراں نظر آتے ہیں جسکی اک خوبصورت جھلک سر زمین قنوج میں روشن روشن فلک شیخ العالم کا وہ ماہتاب منیر ہے جسکے فیضان کی باڑھ میں ہند و بیرون ہند کے عظیم علاقے ڈوبتے جا رہے ھیں۔
الحمد للہ جن کے دم قدم سے ایسے ایسے مردان خدا پیدا ہوئے جنھیں رہتی دنیا تک یاد کیا جائیگا۔
آج بھی اگر کوئی وصل بارگاہ سبحان سے آشنائی اور شریعت و طریقت کے اعلی راستوں کے مسافران کو قرب حق کی دولت عطا فرما رہا ہے تو وہ ذات مرشد الکریم سیدنا شیخ العالم دام ظلہ العالی کی ذات پر انوار ہے

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے