پٹنہ ٢٠ فروری (عبد الرحیم برہولیا) امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ کے نائب ناظم اور ہفت روزہ نقیب کے مدیر اعلیٰ نامور عالم دین اور کالم نگار مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب کے نواسے ارقم ضیاء کا انتقال ١٩فروری ٢٠٢٠کو رات کے دس بجے ہوگیا اسکی عمر سات سال تھی اور وہ گزشتہ ایک سال سے مہلک مرض میں مبتلا تھا ٢٠فروری کو ارقم ضیاء کے آبائی وطن ناصر گنج نستہ (دربھنگا)کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی جنازہ کی نماز مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی نے پڑھائی جس میں پٹنہ حاجی پور سیوان اور قرب وجوار کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس حادثے پر ملک کی نامور شخصیات نے مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی اور ارقم ضیاء کے والد سے اظہار تعزیت کیا جن حضرات نے فون کے ذریعے صبر اور تسلی کے کلمات کہے ان میں امیر شریعت مفکر اسلام مولانا محمد ولی رحمانی صاحب ،مولانا محمد شبلی قاسمی مولانا احمد حسین محرم ،مولانا منت اللّٰہ حیدری،۔مولانا اسعد اللہ،تنظیم اءمہ مساجد کے ذمہ دار امام عالم قاسمی،ڈاکٹر راحت حسین،ڈاکٹر کامران غنی صبا،محمد اسرار کولکاتہ،ڈاکٹر امام اعظم،عطا عابدی،عین الحق امینی،مفتی ماہتاب،منصور قاسمی ،عارف اقبال،عبدالرحیم دربھنگا،کے نام خاص طور سے قابل ذکر ہیں،مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب نےان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے صبرو ثبات اور راضی برضا الہی رہنے کی تلقین کی اور حوصلہ دیا
متعلقہ مضامین
ملت کے دردمند افراد امارت شرعیہ کے تعلیمی مشن کاحصہ بنیں: احمد حسین قاسمی
ہر آبادی میں دینی مکاتب کانظام معیاری عصری اسکول کاقیام اوراردوزبان کافروغ ہماری ترجیح ہو: علماء ودانشوران ڈہری/روہتاس: 04 فروری/ ہماری آواز (نمائندہ) ملک کی عظیم وباوقار تنظیم امارت شرعیہ بہار اڈیشہ وجھارکھنڈ متعلقہ تمام ریاستوں میں تعلیمی شعور وبیداری پیدا کرنے کےلئے تحریک کےطورپر ہفتہ برائےترغیب تعلیم وتحفظ اردو منارہی ہے جس کا آغازریاست […]
پریڈ کے لیے تیاریاں زوروں پر کنڈلی بارڈر سے انبالہ تک لگی ٹریکٹروں کی قطاریں
ہماری آواز/سونی پت، 24 جنوری (پریس ریلیز) قومی شاہراہ نمبر 44 پر کنڈلی بارڈر سے انبالہ تک سنیچر کو پورے دن ٹریکٹروں کی لمبی قطاریں لگی رہیں اور اس سے ظاہر ہے کہ کسان تنظیموں نے ٹریکٹر پریڈ کے لئے زبردست تیاریاں کی ہیں پنجاب اور ہریانہ سے تقریبا 20 ہزار ٹریکٹروں کے آنے سے […]
قرآن پاک پوری انسانیت کے لیے رشد و ہدایت کا ذریعہ ہے
مدرسہ خواجہ غریب نواز قادری مسجد کبیرکالونی میں جشن تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر سید محمد امین میاں قادری کا اظہار خیال علی گڑھ: 28/ مارچ، ہماری آواز(امجدی) مدرسہ خواجہ غریب نواز قادری مسجد کبیرکالونی میں جشن تکمیل حفظ قرآن کا انعقاد ہوا جس کی سرپرستی تاج المشائخ حضور سید محمد امین میاں قادری […]
