پٹنہ ٢٠ فروری (عبد الرحیم برہولیا) امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ کے نائب ناظم اور ہفت روزہ نقیب کے مدیر اعلیٰ نامور عالم دین اور کالم نگار مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب کے نواسے ارقم ضیاء کا انتقال ١٩فروری ٢٠٢٠کو رات کے دس بجے ہوگیا اسکی عمر سات سال تھی اور وہ گزشتہ ایک سال سے مہلک مرض میں مبتلا تھا ٢٠فروری کو ارقم ضیاء کے آبائی وطن ناصر گنج نستہ (دربھنگا)کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی جنازہ کی نماز مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی نے پڑھائی جس میں پٹنہ حاجی پور سیوان اور قرب وجوار کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس حادثے پر ملک کی نامور شخصیات نے مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی اور ارقم ضیاء کے والد سے اظہار تعزیت کیا جن حضرات نے فون کے ذریعے صبر اور تسلی کے کلمات کہے ان میں امیر شریعت مفکر اسلام مولانا محمد ولی رحمانی صاحب ،مولانا محمد شبلی قاسمی مولانا احمد حسین محرم ،مولانا منت اللّٰہ حیدری،۔مولانا اسعد اللہ،تنظیم اءمہ مساجد کے ذمہ دار امام عالم قاسمی،ڈاکٹر راحت حسین،ڈاکٹر کامران غنی صبا،محمد اسرار کولکاتہ،ڈاکٹر امام اعظم،عطا عابدی،عین الحق امینی،مفتی ماہتاب،منصور قاسمی ،عارف اقبال،عبدالرحیم دربھنگا،کے نام خاص طور سے قابل ذکر ہیں،مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب نےان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے صبرو ثبات اور راضی برضا الہی رہنے کی تلقین کی اور حوصلہ دیا
متعلقہ مضامین
ٹریکٹر-ٹرالی کے نالے میں گرنے سے ایک نوجوان کی موت، تین لوگ زخمی
ہماری آواز/ ستنا، 15جنوری (نامہ نگار) مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے اچھہرا تھانہ علاقے میں واقع پٹیہار نالے میں ٹرالی کے بے قابو ہوکر گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی اور تین لوگ سنگین طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ پولس ذرائع نے آج بتایا کہ کل شام ضلع کے پنہائی گاؤں اچھیہر جارہی […]
وزیر زراعت نریندر سنگھ تومرکےگھر کے باہر یوتھ کانگریس نے تھالی بجاکر کیا احتجاج
ہماری آواز: نئی دہلی،12 جنوری(پریس ریلیز) زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں کانگریس کی یوتھ اکائی نے منگل کو وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کی رہائش گاہ کے باہر تھالی بجاکر مظاہرہ کیا اور حکومت سے کسانوں کے مطالبات پر غور کرکے زراعت سے متعلق تینوں قانون واپس لینے کا مطالبہ کیا۔یوتھ کانگریس کے ترجمان […]
کسانوں کی’سلسلہ وار بھوک ہڑتال‘ دوسرے دن بھی جاری
نئی دہلی: ہماری آواز/ 22 دسمبر (پریس ریلیز) زرعی اصلاحاتی قوانین کی مخالفت میں کسان تنظیموں کا قومی دارالحکومت کے سرحد کے قریب منگل کے روز دوسرے دن بھی سلسلہ وار بھوک ہڑتال جاری رہی کسان تنظیموں نے دارالحکومت کے دھرنا مقامات پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے جو مسلسل جاری رہے گا۔ 11 کسان […]