متفرقات

قانون ساز کونسل کا رکن بنائے جانے پر اپیندر کشواہا کو جے۔ڈی۔یو۔ کارکنان نے پیش کی مبارکباد

اپیندر کشواہا کا شمار ریاست کے قدآور لیڈران میں ہوتا ہے: مہیشور سنگھ

موتی ہاری:17مارچ، ہماری آواز(عاقب چشتی)

جے ڈی یو لیڈر اپیندر کشواہا کو قانون ساز کونسل کا رکن نامزد کیا جانا نہایت خوش آئند قدم ہے اس فیصلے سے پارٹی لیڈران کی حوصلہ افزائی ہوگی اپیندر کشواہا کا شمار ریاست کے قدآور لیڈران میں ہوتا ہے مذکورہ باتیں سابق رکن اسمبلی مہیشور سنگھ نے کہی اور مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار اور پارٹی اعلی کمان کا یہ فیصلہ قابل ستائش ہے اس فیصلہ کی ہر چہار جانب تعریف ہورہی ہے جناب اپیندر کشواہا کے قانون ساز اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر میں اور میری پوری ٹیم قلبی مبارکباد پیش کرتی ہے پارٹی کارکنان کے علاوہ عوام میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے جبکہ جے ڈی یو لیڈر وصیل احمد خان مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپیندر کشواہا کی اپنی الگ شناخت ہے اور ان سے عوام الناس کو بہت ساری امیدیں ہیں ہر طبقہ ہر ڈات مذہب کے لوگوں کو ایک ساتھ لیکر چلنا موصوف کی خاص پہچان ہے اس موقع سے چنو سنگھ,نند کشور سنگھ,ابھیشیک سنکھ,الحاج محمد حبیب,اشرف عالم سمیت ضلع کے درجنوں کارکنان نے مبارکباد پیش کی

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے