نتیجۂ فکر: مولانا محمد یونس مالیگ علیہ الرحمۃ
ترسیل: نوری مشن مالیگاؤں
ملی قسمت سے ہمیں رحمت و غفران کی رات
ہاں یہی پندرہویں شب؛ یہ مہِ شعبان کی رات
کیوں نہ ہم جائیں رسولِ عربیﷺ کے صدقے
ملی ان کے ہی وسیلے ہمیں اِس شان کی رات
چار سو سالہ عبادت نہیں ممکن لیکن
لو ثواب اس کا جو ہے پندرہویں شعبان کی رات
کھو نہ جائے کہیں غفلت میں یہ نعمت ہم سے
ہے یہ اللہ کے انعام اور احسان کی رات
رہیں آمادہ و ہشیار عبادت کے لئے
کہ یہ ہے طاعتِ حق، قرأتِ قرآن کی رات
ہوتے ہیں پیش عمل بندوں کے پیشِ مولیٰ
مہِ شعبان کے دن اور مہِ شعبان کی رات
حق نے قرآں میں کہا لَیُلِ مُبَارک اس کو
ہے یہ لاریب بڑی برکت و فیضان کی رات
جان و دل رحمتِ عالمﷺ کے تصدق یونس
جن کے صدقے میں ملی رحمتِ سبحان کی رات
چاہیے ہم کو بھی یونس کہ کریں شُکر ادا
حق نے بخشی جو ہمیں رحمت و غفران کی رات