نعت رسول: حبیب رب اکبر کا وسیلہ ہم نہ چھوڑیں گے

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

نتیجۂ فکر: محمد جیش خان نوری امجدی، مہراجگنج یوپی

حبیب رب اکبر کا وسیلہ ہم نہ چھوڑیں گے
وہ آقا ہیں ہمارے ذکر ان کا ہم نہ چھوڑیں گے

کبھی دل یاد آقا سے لگانا ہم نہ چھوڑیں گے
کسی صورت یہ طورِ عاشقانہ ہم نہ چھوڑیں گے

ہمیں قوت خدا نے جس قدر دی ہے یہ وعدہ ہے
پڑھیں گے ہم نمازیں اور روزہ ہم نہ چھوڑیں گے

گلی کوچو محلوں میں چھتوں پر اور مناروں پر
نبی کے نام کا جھنڈا لگانا ہم نہ چھوڑیں گے

مہ رمضان میں سن لو  یتیموں اور غریبوں کو
نبی کے نام پر  کھانا کھلانا ہم نہ چھوڑیں گے

ملے گر خاک طیبہ تو شفا کے واسطے اس کو
بدن پر  خوب  مل مل کر لگانا ہم نہ چھوڑیں گے

دوبارہ گر کبھی طیبہ میں جانا ہوگیا نوری
در سرکار پر نعتیں سنانا ہم نہ  چھوڑیں گے

الدال علیٰ خیر کفاعلہ (شیئر کریں)

About ہماری آواز

ہماری آواز ایک غیر جانب دار نیوز ویب سائٹ ہے جس پر آپ سچی خبروں کے ساتھ ساتھ مذہبی، ملی،قومی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین اور شعر وشاعری پڑھ سکتے ہیں۔ یہی نہیں آپ خود بھی ہمیں اپنے پاس پڑوس کی خبریں اور مضامین وغیرہ بھیج سکتے ہیں۔

Check Also

نعت : کتنا شیریں نبی کا لہجہ ہے

از : عبدالمبین حاتم فیضی چشمِ افلاک کا وہ تارا ہےجو مرے مصطفیٰ کا روضہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔