بستی:3اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز)
پیر طریقت حضرت علامہ الحاج محمد سعید نظامی صاحب قبلہ (نواسۂ حضور خطیب البراہین) کے ذریعہ چل رہی خطیب البراہین ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی ویب سائٹ آج لانچ ہوئی۔
اس موقع پر حضرت علامہ محمد سعید صاحب قبلہ نظامی نے کہا اس ویب سائٹ کے ذریعہ ہم عالمی سطح پر حضور خطیب البراہین علیہ الرحمہ کا تعارف کرائیں گے اور حضور خطیب البراہین کے افکار و نظریات سے پوری دنیا کو روشناس کرائیں گے۔ مزید انھوں نے کہا کہ ٹرسٹ کے ذریعہ مسلک اعلیٰ حضرت کی ترویج و اشاعت بہت اچھے ڈھنگ سے کیا جارہا ہے، ساتھ ہی ساتھ دعوت و تبلیغ کے ذریعہ مسلمانوں کے اندری دینی بیداری پیدا کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ سماج کے دبے کچلے غریب طبقہ کے لوگوں کی امداد و اعانت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے علاوہ ٹرسٹ کے جملہ اغراض و مقاصد کو زمینی سطح پر اتارنے کی کوشش جاری ہے، اگر احباب کا تعاون ٹرسٹ کے ساتھ اسی طرح رہا تو ان شاء اللہ العزیز ملکی سطح پر ٹرسٹ کے سارے اغراض و مقاصد کے تحت کام کیا جائے گا۔
اب قارئین و ناظرین ٹرسٹ کی تمام سرگرمیاں اس کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کریں گے۔
ویب سائٹ لنک
https://khatibulbraheen.com
واضح رہے کہ خطیب البراہین ایجوکیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کی یہ ویب سائٹ مشہور ڈیزائننگ کمپنی دی ویب ہٹ ڈویلوپنگ اینڈ ڈیزائننگ سینٹر نے بنائی ہے۔