متفرقات

حضرت مفتی عبدالحلیم صدیقی کی رحلت: بزمِ ایصالِ ثواب کا انعقاد

مالیگاؤں:26 اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) اس جہان سے بکثرت علماے حق کا رحلت فرما جانا علم اُٹھ جانے کے مترادف ہے- حضرت مفتی عبد الحلیم صدیقی ہماری جماعت کے بزرگ اور فعال عالم دین تھے- بریلی شریف و کچھوچھہ مقدسہ کے چشمۂ عرفان سے فیضیاب تھے- حضور مفتی اعظم و حضور محدث اعظم و حضور قطب مدینہ کی روحانی برکتوں سے نوازے گئے تھے- آپ نے مدۃ العمر خدمت دین متین کا فریضہ انجام دیا- آپ کی رحلت ایک تاباں عہد کا خاتمہ ہے- اس طرح کا اظہار خیال 25 اپریل اتوار کو بعد نمازِ عصر مدینہ مسجد میں منعقدہ بزمِ ایصالِ ثواب میں غلام مصطفیٰ رضوی نے کیا- اس موقع پر قرآن خوانی و ایصالِ ثواب کا اہتمام ہوا- حافظ فراز احمد برکاتی نے دعا کی- حافظ محمد شاہد نے قل شریف پڑھا- شرکاے بزم میں پروفیسر حامد رضا، پروفیسر شاہد قریشی، فرید رضوی، شیخ آصف رضوی سمیت مقتدر احبابِ اہلسنّت موجود تھے- رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں نے ارسال کی-

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے