مضامین و مقالات

زندگی کا سفر

تحریر: ابوالمتبسِّم ایاز احمد عطاری، پاکستان

بچہ پیدا ہوتا ہے ابتداء ماں کی گود میں پروان چڑھتا ہے آہستہ آہستہ بڑا ہوتا جاتا ہے ، سمجھ بوجھ آتی جاتی ہے ، پھر تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسکول جاتا ہے۔

اسی دوران اس کو اپنی جوانی اور خوبصورتی پہ ناز ہونا شروع ہوجاتا ہے۔ موج مستی کرنا شروع کردیتا ہے۔ پھر شادی کرتا ہے۔ بال بچے پیدا ہوجاتے ہیں۔

پھر کچھ عرصے کے بعد بدصورتی اور خوبصورتی کا فرق ختم ہو جاتا ہے۔ اپنے زمانے کے حسین ترین انسان کے چہرے پر بھی جھریاں نظر آنے لگتی ہے۔

پھر اس کے بعد بڑے عہدے اور چھوٹے عہدے کی حیثیت ختم ہو جاتی ہے۔ سر کو ریٹائرمنٹ کے بعد دفتر کا چپڑاسی ، چوکیدار بھی سلام نہیں کرتا۔

پھر اس کے بعد عمر میں چھوٹے گھر اور بڑے گھر کا فرق ختم ہوجاتا ہے۔ گھٹنوں کا درد اور کمر کی تکلیف کی وجہ سے صرف بیٹھنے کی جگہ ہی تو چائیے۔

پھر اس کے بعد پیسے کی قدر و قیمت ختم ہوجاتی ہے۔ اگر اکاونٹ میں کروڑوں اور جیب میں لاکھوں روپے بھی ہوں تو کونسا سکھ خرید لو گے؟

پھر اس کے بعد سونا اور جاگنا ایک برابر ہو جاتا ہے۔ جاگ کر بھی کیا تیر مار لو گے ؟

لہذا اے مسلمانو! آج سے ہی اپنی زندگی کے ایک ایک پل کو اللہ کی رضا میں صَرف کرو اور ہر حال میں اللہ پاک کا شکر ادا کرتے رہو ۔

( فَبِأَيّ اٰلَآءِ رَبِِّّكُمَا تُكَذِِّبَان )
ترجمہ: تو اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلائو گے۔

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے