منقبت

سلام عقیدت: جانشین مجاہد پہ لاکھوں سلام

سلام عقیدت
بارگاہ سیدی ومرشدی جانشین حضور مجاہد ملت ماہر ہفت السان وحیدالزمان حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی محمد عاشق الرحمن خمار قادری نوراللہ مرقدہ

نتیجۂ فکر:سراج احمد آرزو حبیبی
پرنسپل: جامعہ شاہدیہ کوثراسلام، ملنگوا نگر پالیکا ٣، نیپال

پرتو ذات حامد پہ لاکھوں سلام
جانشین مجاہد پہ لاکھوں سلام

ہرطرف شور ہے علم و عرفان کا
نائب نور ماجد پہ لاکھوں سلام

ہرگھڑی سربکف تھے جودیں کےلئے
مرد حق مرد خالد پہ لاکھوں سلام

زہدوتقویٰ پہ جنکے ہیں نازاں جہاں
ایسے نایاب زاہد پہ لاکھوں سلام

جو کہا حق کہا جو سنا حق سنا
حق بیاں عبد واحد پہ لاکھوں سلام

نقش جس نے کیا دل میں نام رضا
اس اسیر مجاہد پہ لاکھوں سلام

تادم مرگ جو حق پہ مرتے رہے
حق کے اس نیک قاصد پہ لاکھوں سلام

تر بت پیرومرشد پہ اے دوستو
حوروغلماں کی آمد پہ لاکھوں سلام

صدقے میں پنجتن کے اےرب جہاں
ہو حبیبی کے شاہد پہ لاکھوں سلام

تازہ ترین مضامین اور خبروں کے لیے ہمارا وہاٹس ایپ گروپ جوائن کریں!

آسان ہندی زبان میں اسلامی، اصلاحی، ادبی، فکری اور حالات حاضرہ پر بہترین مضامین سے مزین سہ ماہی میگزین نور حق گھر بیٹھے منگوا کر پڑھیں!

ہماری آواز
ہماری آواز؛ قومی، ملی، سیاسی، سماجی، ادبی، فکری و اصلاحی مضامین کا حسین سنگم ہیں۔ جہاں آپ مختلف موضوعات پر ماہر قلم کاروں کے مضامین و مقالات اور ادبی و شعری تخلیقات پڑھ سکتے ہیں۔ ساتھ ہی اگر آپ اپنا مضمون پبلش کروانا چاہتے ہیں تو بھی بلا تامل ہمیں وہاٹس ایپ 6388037123 یا ای میل hamariaawazurdu@gmail.com کرسکتے ہیں۔ شکریہ
http://Hamariaawazurdu@gmail.com

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے