بھیلواڑہ: ہماری آواز(ضیاء المصطفیٰ ثقافی) 25دسمبر// صوبہ راجستھان کے شہر بھلیواڑہ میں تحریک اصلاح امت مسجد نیلگران محلہ بالا کی سرزمین پر پہلی بار تاریخی ساز علمی وفکری، سماجی عظیم الشان ایک روزہ بنام حنفی سیمینار 27دسمبر بروز اتوار 2020 شہزادہ بحر العرفان حضرت علامہ ومولانا احمد سعید آفاقی مجددی کی سرپرستی اور قاضی شہر بھیلواڑہ فاضل جامعہ ازہر مصر خلیفہ شیخ الہند ،شیخ الحدیث حضرت علامہ مفتی اشرف جیلانی ازہری کی قیادت میں منعقد ہونے جارہا ہے، اس تاریخی ساز علمی وفکری سماجی سیمینار میں ملک وبیرون ملک سے علماء کرام ومفتیان عظام اپنے تحقیقی وعلمی مقالے کے ذریعے شرکت فرماریے ہیں، جن میں خاص طور پر شہر پرتاپ گڑھ کے تاریخی سرزمین مانکپور شریف سے خلیفہ شیخ الہند مفتی شاہ نواز عالم مصباحی ازہری صاحب، شہر آلہ آباد سے مفتی منظر عالم نظامی صاحب، مانکپور شریف سے مولانا ضیا المصطفی ثقافی صاحب. مولانا شاداب ازہری صاحب، شہر رامپور سے مفتی جاوید اختر صاحب، جئے پور سے مفتی خالد ایوب مصباحی صاحب، اجمیر شریف سے مفتی بشیر القادری صاحب، اندور ایم پی سے مفتی سلمان ازہری صاحب ومولانا شمس تبریز ازہری صاحب اور چودہ پور، ناگورشریف، نلمباڑہ، بھیلواڑہ کے علماء کرام ومفتیان عظام شرکت فرمارہے ہیں، ( موضوعات )شادی میں غیر شرعی رسم ورواج کی کثرت اور بحیثیت مسلمان ہماری ذمہ داری) (2)ایصال ثواب کی شرعی حیثیت اور اسکے بڑھتے اخراجات کا تحقیقی جائزہ)(3)موجودہ صورت حال میں فروغ دین کی اہمیت وضرورت،افادیت، اور تقاضئے
متعلقہ مضامین
لباسِ نیم عریاں کی تو شیدائی تو ہے لیکن
تحریر: ساجد محمود شیخ، میراروڈ، تھانے مہاراشٹرا مکرمیاتراکھنڈ کے نئے وزیرِِاعلٰی تیرت سنگھ راوت کے اس بیان پر واویلا شروع ہوگیا ہے،جس میں انہوں نے لڑکیوں کی ریپیڈ جنس پینٹ یعنی پھٹی ہوئی جنس پینٹ پر اعتراض کیا ہے ۔بہت سے لوگ سوشل میڈیا پر ان کے بیان پر اعتراض کر رہے ہیں،مگر میرے خیال […]
ویکسین کے سلسلے میں افواہوں کو پھیلنے نہ دیں: مودی
نئی دہلی: ہماری آواز/11 جنوری (پریس ریلیز) وزیراعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ملک کورونا کی وبا کے خلاف مہم کے فیصلہ کن مرحلے میں ہے اور سبھی کو یہ یقینی بنانا ہے کہ ویکسن کے سلسلے میں کسی طرح کی افواہ نہ پھیلے اور شرارتی عناصر اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ […]
اردو زبان و ادب کی سب سے پاکیزہ صنف نعت رسالت ہے: ڈاکٹر منصور فریدی
بزم نوری کے زیر اہتمام آن لائن منعقد ہوا 177 واں نعتیہ طرحی مشاعرہ،درجنوں شعراء نے کی طبع آزمائی موتی ہاری: 7فروری/ ہماری آواز(عاقب چشتی) نعتیہ شاعری سبھی زبانوں میں لکھی جاتی ہے اور بڑے ہی ادب و احترام کے پڑھی اور سنی جاتی ہے اردو زبان و ادب میں بھی نعتیہ شاعری مقدس و […]