پٹنہ ٢٠ فروری (عبد الرحیم برہولیا) امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ کے نائب ناظم اور ہفت روزہ نقیب کے مدیر اعلیٰ نامور عالم دین اور کالم نگار مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب کے نواسے ارقم ضیاء کا انتقال ١٩فروری ٢٠٢٠کو رات کے دس بجے ہوگیا اسکی عمر سات سال تھی اور وہ گزشتہ ایک سال سے مہلک مرض میں مبتلا تھا ٢٠فروری کو ارقم ضیاء کے آبائی وطن ناصر گنج نستہ (دربھنگا)کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی جنازہ کی نماز مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی نے پڑھائی جس میں پٹنہ حاجی پور سیوان اور قرب وجوار کے مسلمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس حادثے پر ملک کی نامور شخصیات نے مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی اور ارقم ضیاء کے والد سے اظہار تعزیت کیا جن حضرات نے فون کے ذریعے صبر اور تسلی کے کلمات کہے ان میں امیر شریعت مفکر اسلام مولانا محمد ولی رحمانی صاحب ،مولانا محمد شبلی قاسمی مولانا احمد حسین محرم ،مولانا منت اللّٰہ حیدری،۔مولانا اسعد اللہ،تنظیم اءمہ مساجد کے ذمہ دار امام عالم قاسمی،ڈاکٹر راحت حسین،ڈاکٹر کامران غنی صبا،محمد اسرار کولکاتہ،ڈاکٹر امام اعظم،عطا عابدی،عین الحق امینی،مفتی ماہتاب،منصور قاسمی ،عارف اقبال،عبدالرحیم دربھنگا،کے نام خاص طور سے قابل ذکر ہیں،مفتی محمد ثناء الھدیٰ قاسمی صاحب نےان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے صبرو ثبات اور راضی برضا الہی رہنے کی تلقین کی اور حوصلہ دیا
متعلقہ مضامین
جمیعت علماء دہلیا کا قیام، عہدیداران کا ہوا انتخاب
پہانی / ہردوئی: ہماری آواز(اسماعیل ندوی) جمعیت علماء پہانی کے تحت موضع دہلیا واقع مدرسہ معہد الفردوس میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ذیلی شاخ جمعیت علماء دہلیا کا قیام و عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا، میٹنگ میں پہانی یونٹ کے صدر مولانا عطاءاللہ قاسمی بحیثیت مشاہد موجود رہے۔بعد نماز ظہر منعقدہ میٹنگ […]
امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں
جشنِ امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں شیخ نعمان احمد ازہری کا اظہار خیال علی گڑھ: 19/مارچ، ہماری آواز(ضیاءالرحمٰن امجدی) کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کی جانب سے مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ میں شہزادہ حضور امین ملت محبوب […]
مئو: ضلع میں 50 لاکھ یا زائد لاگت والے تعمیری کاموں کی ہوگی جانچ
50 لاکھ روپیے یا اس سے زیادہ لاگت کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ مئو کلیکٹریٹ ہال میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ ثقافت و سیاحت یوپی مسٹر مکیش کمار میشرام نوڈل آفیسر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ مئو: ہماری آواز(امتیاز منصوری) 30دسمبر//نوڈل نے ضلع میں ہونے والے سڑک کے کاموں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ […]