مالیگاؤں:26 اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) اس جہان سے بکثرت علماے حق کا رحلت فرما جانا علم اُٹھ جانے کے مترادف ہے- حضرت مفتی عبد الحلیم صدیقی ہماری جماعت کے بزرگ اور فعال عالم دین تھے- بریلی شریف و کچھوچھہ مقدسہ کے چشمۂ عرفان سے فیضیاب تھے- حضور مفتی اعظم و حضور محدث اعظم و حضور قطب مدینہ کی روحانی برکتوں سے نوازے گئے تھے- آپ نے مدۃ العمر خدمت دین متین کا فریضہ انجام دیا- آپ کی رحلت ایک تاباں عہد کا خاتمہ ہے- اس طرح کا اظہار خیال 25 اپریل اتوار کو بعد نمازِ عصر مدینہ مسجد میں منعقدہ بزمِ ایصالِ ثواب میں غلام مصطفیٰ رضوی نے کیا- اس موقع پر قرآن خوانی و ایصالِ ثواب کا اہتمام ہوا- حافظ فراز احمد برکاتی نے دعا کی- حافظ محمد شاہد نے قل شریف پڑھا- شرکاے بزم میں پروفیسر حامد رضا، پروفیسر شاہد قریشی، فرید رضوی، شیخ آصف رضوی سمیت مقتدر احبابِ اہلسنّت موجود تھے- رپورٹ نوری مشن مالیگاؤں نے ارسال کی-
متعلقہ مضامین
معاشرے کی اصلاح کیسے ہو؟
ازقلم : محمد شمیم احمد نوری مصباحی حدیث شریف میں ہے کہ “لوگوں میں بہتر وہ ہے جو لوگوں کو فائدہ پہنچائے” اور “دین ہر مسلمان بھائی کے ساتھ بھلائی اور خیر خواہی کا نام ہے” لہٰذا ہمیں اپنے مسلمان بھائیوں کی نفع رسانی و خیر خواہی کے لیے کمر بستہ اور تیار رہنا چاہیے، […]
رئیس التحریر حضرت علامہ یٰس اختر مصباحی صاحب کا جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں طلبۂ جامعہ سے فکری اور آفاقی خطاب
مارہرہ شریف: 26مارچ، ہماری آواز(ضیاءالرحمن امجدی) جامعہ احسن البرکات خانقاہ برکاتیہ بڑی سرکار مارہرہ شریف میں نمونہ اسلاف بادشاہ فکر و فن رئس التحریر حضرت علامہ یٰس اختر مصباحی حفظہ اللہ کا نہایت علمی،فکری اور تحقیق و تدبر سے پر خطاب ہوا ۔یہ مناسبت تھی جامعہ سے فارغ ہونے والے پہلے بیچ کے ختم بخاری […]
…اور اب کالونی بکاؤ ہے
غلام مصطفےٰ نعیمیروشن مستقبل دہلی َمسلمان بھارت میں تقریباً آٹھ سو سال حاکم رہے لیکن غیر مسلموں کو کبھی مسلمانوں سے ڈر نہیں لگا، وہ نہایت چین وسکون کے ساتھ اپنی زندگی بسر کرتے رہے، حتی کہ آگرہ ودہلی جیسے مرکزی شہروں میں بھی غیر مسلم رعایا اکثریت میں رہی، اس کے باوجود انہیں مسلمان […]
